سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہاتھ رس سانحہ کیلئے حکومت ذمہ دار ہے۔
EPAPER
Updated: July 04, 2024, 2:19 PM IST | Lucknow
سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہاتھ رس سانحہ کیلئے حکومت ذمہ دار ہے۔
سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے سربراہ اکھلیش یادو نے بدھ کو کہا کہ ہاتھرس میں ہو نے والے سانحہ کیلئے پوری حکومت اور انتظامیہ کی لاپروائی ذمہ دار ہے۔ انہوں نے بدھ کو جاری بیان میں کہا، ’’حکومت اور انتظامیہ کو پتہ ہے کہ جب کبھی اس طرح کے پروگرام ہوتے ہیں۔ بڑی تعداد میں لوگ آتے ہیں۔ حکومت کے پاس معلومات تھی، اس کے باوجود ضروری انتظام نہیں کئے گئے۔ لاپروائی کی وجہ سے جو جانیں گئی ہیں اس کی ذمہ دار حکومت ہے۔ جانیں بچ سکتی تھیں لیکن حکومت ایمبولنس اور گاڑیوں کا نظم نہیں کرپائی۔ جو زخمی علاج کے لئے اسپتال پہنچے انہیں علاج نہیں ملا۔ نہ دوائیں ملیں اور نہ ہی آکسیجن۔ لوگوں کو بچانے کا کوئی انتظام نہیں تھا۔اس سب کیلئے بی جے پی حکومت ذمہ دار ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: سمندری طوفان نے پورے جزیرہ کو تباہ کردیا
ان کا مزید کہنا تھا،’’ بی جے پی حکومت سپرپاور بننے کی بات کرتی ہے۔ بڑےبڑے دعوے کرتی ہے کہ دنیا میں ہندوستان پانچویں بڑی معیشت بن گیا ہے۔ تیسری معیشت بننے جارہے ہیں لیکن سچائی یہ ہے کہ یہ حکومت ہنگامی کے حالات میںعوام کو ٹھیک سے علاج فراہمنہیں کرسکتی ہے۔ عوام کو کوئی سہولت نہیں دے سکتی۔ بی جےپی حکومت نے پورا سسٹم برباد کیا ہے۔ یہ کیسا نظام ہے جہاں نہ اسپتال ہے نہ دوا ہے نہ علاج ہے نہ آکسیجن ہے۔ بی جےپی حکومت کے سبھی دعوے جھوٹے ہیں۔ اس حکومت میں جھوٹ اور لوٹ کے علاوہ کچھ نہیں ہے، بدعنوانی شباب پر ہے۔ ‘‘