• Sun, 24 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سمندری طوفان نے پورے جزیرہ کو تباہ کردیا

Updated: July 04, 2024, 1:23 PM IST | Washington

’یونین آئی لینڈ ‘ کے کم وبیش تمام شہری ’بیرل ‘ طوفان کی وجہ سے بے گھر ہوگئے۔

Coastal conditions after hurricanes in the Caribbean. Photo: INN
کیریبئن میں سمندر ی طوفان کے بعد ساحل کی صورتحال ۔ تصویر: آئی این این

کن سمندری طوفان’بیرل‘ نے سینٹ ونسینٹ کے جزیرہ ’’یونین آئی لینڈ‘‘ کو بری طرح تباہ کردیا ہے۔ بی  بی سی کی ایک رپورٹ کےمطابق جزیرہ کے کم وبیش تمام شہری بے گھر ہوگئے ہیں کیوں کہ کوئی گھر ایسا نہیں ہے جو سمندری طوفان کے دوران چلنے والی تیز ہواؤں سے متاثر نہ ہوا ہو۔ 

یہ بھی پڑھئے: عمران پرتاپ گڑھی نے حکومت کی ناکامیاں اُجاگر کرکے رکھ دیں

سمندر ی طوفان ’بیرل‘  زمین سے ٹکرانے کے بعد کیریبئن میں ہر جانب ہلاکتوں اور تباہی کا منظر  چھوڑ گیا ہے۔ طوفان کی وجہ سے ۶؍ ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے۔’’اے ایف پی‘‘ کے مطابق وینزویلا میں بھی ایک شخص کی موت کی تصدیق کی گئی ہے۔ منگل کے بعد بیرل کی شدت کے قدرے کم ہونے کی پیش گوئی کی گئی تھی  تاہم موسمیات سے متعلق امریکی ادارے این ایچ سی نے خبردار کیا ہے کہ سمندری طوفان   کےجمائیکا سے ٹکرانے کا امکان ہے  اور اس سے ہلاکت خیز ہواؤں، بارش اور سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔ اس تباہ کن طوفان نے مکانات کے دروازے اکھاڑ دیئے، کھڑکیاں ٹوٹ گئیں اور لوگوں کے گھروں کی چھتیں اکھڑ گئیں۔ گریناڈا سے سینٹ لوشیا تک ہر جانب ملبہ بکھر گیا ہے۔ امریکی نیشنل ہریکین سینٹر نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ’’ یہ ایک انتہائی خطرناک اور جان لیوا صورتحال ہے۔ اپنی جان کی حفاظت کیلئےفوری اقدام کریں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: لاڈلی بہن اسکیم کا اثر: ریاست بھر کے سرکاری دفاتر اور بینکوں میں خواتین کی بھیڑ

ایک متاثرہ خاتون کترینہ کوئے نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا کہ جزیرے کی تقریباً ہر عمارت، جو سینٹ ونسنٹ اور گریناڈائنز کے آس پاس واقع تھی، منہدم یا بری طرح سے تباہ ہو چکی ہے۔ان  کے مطابق ’’بیرل طوفان کے گزرنے کے بعد جزیرہ ایک خوفناک منظر پیش کررہا ہے۔ اگر یہ کہا جائے تو درست ہو گا کہ تقریباً پورا جزیرہ ہی بے گھر ہو چکا ہے۔ یہاں شاید ہی کوئی عمارت  سالم باقی رہ گئی ہو۔ مکانات اجڑ گئے ہیں، سڑکیں بند ہیں، بجلی کے کھمبے گلیوں میں گرے پڑے ہیں۔‘‘ ایک اور مقامی ماہی گیر نے کہا کہ ’’ سب کچھ کھو گیا ہے۔ میرے پاس اس وقت رہنے کے لیے کوئی جگہ نہیں  بچی۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK