کی وجہ سے کئی اضلاع میں سیلابی صورتحال ہے جبکہ اترا کھنڈ بھی شدید بارش سے بے حال ہے۔
EPAPER
Updated: July 29, 2024, 12:46 PM IST | Agency | Lucknow/Dehradun
کی وجہ سے کئی اضلاع میں سیلابی صورتحال ہے جبکہ اترا کھنڈ بھی شدید بارش سے بے حال ہے۔
اتر پردیش میں شدید بارش کی وجہ سے کئی اضلاع میں سیلابی صورتحال ہے جبکہ اترا کھنڈ بھی شدید بارش سے بے حال ہے۔ یو پی کا لکھیم پور کھیری سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ ضلع کی۵؍تحصیلوں کے ۳۵۰؍ دیہات زیر آب آچکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی للت پور میں بارش کی وجہ سے گووند ساگر ڈیم کے مزید۴؍دروازے کھولنے پڑے۔ پہلے ہی۱۶؍ دروازے کھلے ہیں جس کی وجہ سے آس پاس کے علاقوں میں پانی بھر گیا ہے۔
سنیچر کو اتراکھنڈ اور اتر پردیش میں شدید بارش کی وجہ سے ۴؍ افراد کی موت ہو گئی۔ اتراکھنڈ کے نئی ٹہری گڑھوال میں چٹان کھسکنے سے ماں اور بیٹی کی موت ہو گئی جبکہ اتر پردیش کے جالون ضلع کے ایک گاؤں میںبجلی گرنے سے ۲؍ افراد کی موت ہو گئی۔ محکمہ موسمیات نے ۲۲؍ ریاستوں میں شدید بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ اس دوران مدھیہ پردیش کے چھندواڑہ کے دھامنیا میں گھاٹمالی ندی پر پل کو عبور کرتے ہوئے ایک نوجوان کی موٹر سائیکل بہہ گئی۔ مقامی افراد بڑی مشقت سے نوجوان کو بچا سکے۔
ہماچل میں مانسون کے آغاز سے اب تک۵۶؍ اموات
ہماچل پردیش میں مانسون کے آغاز سے ہی بارش سے متعلقہ حادثات میں۵۶؍ افراد کی موت ہوچکی ہےاور ریاست کو اب تک ۴۱۰؍ کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق۲۱؍ افراد بلندی سے گرنے،۱۸؍ افراد ڈوبنے، ۸؍ سانپ کے کاٹنے، ۸؍ بجلی کی زد میں آنے سے اور ایک سیلاب میں بہہ جانے سے مارا گیا۔چمولی میں شدید بارش کے بعد تھرالی-کرن پریاگ قومی شاہراہ پر مٹی کے تودے گرنے سے ملبہ سڑک پر بکھر گیا۔ اس دوران پنجاب کے جالندھر میں سنیچر کو۹ء۴؍ ملی میٹر بارش ہوئی جو معمول سے ۳۳؍ فیصد زیادہ تھی ۔رودر پریاگ میں بارش کے سبب سڑک دھنس گئی جس کے سبب کیدارناتھ یاتریوں کو دشواریاں پیش آئیں۔