• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

فرانس، سوئزر لینڈ، اٹلی میں شدید بارش، طوفان اور لینڈ سلائیڈنگ،۷؍ افراد ہلاک، کئی لاپتہ

Updated: July 02, 2024, 11:58 AM IST | Agency | Paris

فرانس، سوئزر لینڈ اور اٹلی میں شدید طوفان اور بارش کے دوران مختلف حادثات میں مجموعی طور پر۷؍ افراد ہلاک ہو گئے۔ فرانس میں تیز ہواؤں کے باعث کار پر درخت گرنے سے۳؍ افراد کی موت ہوگئی جبکہ ایک شدید زخمی ہوا۔

A highway and a railway line in a city in Switzerland were completely submerged in floods. Photo: AP/PTI
سوئزر لینڈ کے ایک شہر کی ایک شاہراہ اور ریلوے لائن سیلاب میں پوری طرح ڈوب گئی۔ تصویر : اے پی /پی ٹی آئی

فرانس، سوئزر لینڈ اور اٹلی میں شدید طوفان اور بارش کے دوران مختلف حادثات میں مجموعی طور پر۷؍ افراد ہلاک ہو گئے۔ فرانس میں تیز ہواؤں کے باعث کار پر درخت گرنے سے۳؍ افراد کی موت ہوگئی جبکہ ایک شدید زخمی ہوا۔ سوئزر لینڈ میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے مختلف واقعات میں ۴؍ افراد ہلاک جبکہ۲؍ لاپتہ ہو گئے۔ تینوں یورپی ممالک میں شدید طوفان اور بارش سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سیکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ خراب موسم کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے، بجلی کا نظام بھی متاثر ہوا ہے۔ 
 تفصیلا ت کے مطابق جنوبی سوئٹزرلینڈ کی ویلیس اور تیکینو چھاؤنی میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ۴؍ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور ایک شخص لاپتہ ہوگیا۔ 

یہ بھی پڑھئے: بچے کو ہراساں کرنے پرترکی میں شام کے پناہ گزینوں کے خلاف تشدد گھردکان نذر آتش

ہفتے کے آخر میں موثر ہونےو الی موسلا دھار بارش اور برف کا پگھلاؤ ویلیس اورٹکینو میں ، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کا سبب بنا۔ ٹکینو کی وادی میگیہ میں ہونے والے لینڈ سلائیڈنگ کے بارے میں ایک تحریری بیان دیتے ہوئے، چھاؤنی پولیس نے بتایا کہ۳؍افراد کی جانیں گئیں اور ایک شخص لاپتہ ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ وادی میں ایک پل پانی کی زد میں ہے اور وہاں کیمپس میں موجود لوگوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے نکالا گیا ہے۔ ان کیمپوں میں سیکڑوں افرادپھنسے ہوئے ہیں۔ خراب موسم کی وجہ سے بچاؤ کام مشکل ہورہا ہے۔ 
 واضح رہے کہ دونوں چھاؤنیوں میں قدرتی آفت سے عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہونے والی شدید بارش اور برف پگھلنے سے سوئس الپس کے کچھ حصوں میں غیر معمولی سیلاب اور ہلاکت خیز لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔ 
 ادھرفرانس میں بارش نے شدید تباہی مچائی ہے۔ فرانس کے شمال مشرقی اوبے علاقے میں ایک کارپر درخت گرگیا جس میں تین معمر افراد کی موت ہوگئی۔ ان کی عمریں ۷۰؍ سے۸۰؍ کے درمیان بتائی گئی ہیں۔ اس دوران اٹلی کے کئی علاقے بھی شدید بارش کی زد میں ہیں۔ اٹلی کی آسٹا وادی سےلوگوں نے انٹر نیٹ پر ندیوں میں طغیانی اور سیلابی کیفیت کی کچھ تصویریں ڈالی تھیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK