• Fri, 18 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

’’ہمیں ڈاکٹر انجینئر چاہئیں، ملّا نہیں‘‘، ہیمنت بسوا کی شرانگیزی

Updated: September 30, 2024, 12:22 PM IST | Agency | Sonipat

ہریانہ کے سونی پت میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے آسام کےو زیر اعلیٰ نے اشتعال انگیزی کی حد پار کردی، یہ بھی کہا کہ ۶۰۰؍ مدرسوں کو بند کرایا ہے، باقی بھی بندکراؤں گا۔

Hemant Biswa Sharma is continuously agitating against Muslims by disregarding all kinds of laws and code of conduct. Photo: INN
ہر طرح کے قانون اور ضابطہ اخلاق کو بالائے طاق رکھ کرہیمنت بسوا شرما مسلمانوں کے خلاف مسلسل شرانگیزی کررہے ہیں۔ تصویر : آئی این این

ہریانہ اسمبلی انتخابات کیلئے سونی پت میں منعقدہ ایک ریلی سےخطاب کرتے ہوئے آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا شرما نے شر انگیزی کی حد پار کردی۔ انہوں نے مسلمانوں کو علی اعلان نشانہ بناتے ہوئےکہا کہ ہمیں ڈاکٹر انجینئر چاہئیں ، ملّا نہیں۔ انہوں نے دریدہ دہنی کامظاہرہ کرتے ہوئےکہاکہ میں نے آسام میں ۶۰۰؍ مدرسوں کو بند کروایا ہے، باقی بھی بند کراؤں گا۔ وہ یہیں پر نہیں رُکے، انہوں نے مزیدکہاکہ ’’کانگریس نےملک کے کونے کونے میں بابرپال رکھے ہیں۔ اب بھی چھوٹے موٹے بابر گھوم رہے ہیں، سب کو دھکا دے کرانہیں اس دیش سے نکالنا ہے۔ ‘‘
 ہیمنت بسوا شرما نےایک مہینےسے بنگلہ دیش سے کوئی بھی ہندو آسام یا ہندوستان نہیں آیا، وہ وہیں لڑرہا ہے۔ بنگلہ دیش سے ۳۵؍ مسلم افراد ضرور آئےہیں۔ ان کے پاس پاسپورٹ نہیں تھا۔ ہیمنت بسوانے انہیں درانداز بتاتے ہوئے کہا کہ سبھی ۳۵؍ کو گرفتار کرلیاگیاہے۔ انہوں نے ریلی میں کانگریس اورمحبوبہ مفتی کو بھی نشانہ بنایا۔ 
راہل گاندھی پر تنقید 
 انہوں نے کہا کہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی ملک کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔ ہندوستان کو ڈاکٹروں اور انجینئروں کی ضرورت ہے، ملاؤں کی نہیں۔ ملک میں دندناتے پھرنے والے بابروں کو باہر پھینکنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس والوں نے مجھ سے پوچھا کہ آپ نے۶۰۰؍ مدارس کیوں بند کر دیئے۔ میں نے کہا باقی بھی بند کر دوں گا۔ کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے آسام کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ راہل گاندھی ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ہیں اور دفعہ۳۷۰؍ واپس لانا چاہتے ہیں۔ وعدے توڑنے کی سب سے بڑی مثال ملک میں اگر کوئی ہے تو وہ راہل گاندھی ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ کھٹا کھٹ اسکیم کے تحت۸؍ہزار روپے دیں گے اور منشور میں وہ ۲؍ ہزار روپے دینے کا وعدہ کرتے ہیں۔ ہریانہ میں ۲؍لاکھ نوکریوں کا ان کا وعدہ بھی اخراجات کی پرچیوں سے کمائی کا ایک نیا ذریعہ ہے۔ راہل گاندھی بتائیں کن ریاستوں میں ان کا وعدہ پورا ہوا؟

یہ بھی پڑھئے:ابھی صرف ایک مقصد پورا ہوا ہے، مشن ابھی باقی ہے: نیتن یاہو

ہیمنت بسوا نے مزید کہا کہ جہاں بھی بی جے پی کی حکومت ہے وہاں ریاست کے نوجوانوں کو بغیر کسی پرچی اور خرچ کے نوکریاں دی جاتی ہیں۔ آج ہریانہ میں کانگریس خواتین کو ماہانہ۲؍ہزارروپے دینے کی بات کر رہی ہے۔ اگر دینا چاہو تو اچھی بات ہے، لیکن ہماچل پردیش میں بھی آپ نے وعدہ کیا تھا، کیا وہاں دیا؟ راہل گاندھی کو اپنے لیڈروں سے پوچھنا چاہئے کہ انہوں نے جو وعدے کئے تھے وہ پورے ہوئے یا نہیں ۔ راہل گاندھی ملک میں کہتے ہیں کہ وہ ریزرویشن ختم نہیں ہونے دیں گے، لیکن امریکہ جا کر کہتے ہیں کہ ہندوستان میں ایک دن آئے گا جب ریزرویشن ختم ہو جائے گا۔ میں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ ریزرویشن آپ نے نہیں دیا تھا، بابا صاحب امبیڈکر نے دیا تھا۔ اس ریزرویشن کو ختم کرنا ممکن نہیں چاہے آپ دس بار جنم لیں۔ ہریانہ میں آکر پوچھتے تھے کہ اگنی ویر کا کیا ہوگا، لیکن مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا ہے کہ اگنی ویر پہلے بھی نوکری پر تھے اور اب بھی رہیں گے۔ 
ملک ایک آئین اور ایک سربراہ سےچلےگا 
 آسام کےو زیراعلیٰ نے کہاکہ یہ ملک ایک نشان، ایک آئین اور ایک سربراہ سے چلے گا۔ آسام کے وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ راہل گاندھی اس ملک کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔ وہ ملک کو اس راستے پر لے جانا چاہتے ہیں جو ہمیں قبول نہیں۔ کانگریس نے جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے ساتھ اتحاد کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر ان کی حکومت آئی تو وہ آرٹیکل۳۷۰؍ واپس لائیں گے۔ میں راہل گاندھی کو بتانا چاہتا ہوں کہ یہ ملک ایک نشان، ایک آئین اور ایک سربراہ کے مطابق چلے گا۔ 
کانگریس کی حکومت اٹلی میں بنے گی
 آسام کے وزیراعلیٰ سونی پت میں بی جےپی امیدوار نکھل مدان کےحق میں ریلی سے خطاب کررہے تھے۔ ریلی کے بعد انہوں نے میڈیا سے بھی گفتگو کی۔ ہریانہ میں سابق وزیر اعلیٰ بھوپیندر سنگھ ہڈا کے کانگریس کی حکومت بننے کے دعوے پر ہیمنت بسوا نے کہا کہ’’ ہڈا جی کا بیان تھوڑا غلط ہوگیا ہے، کانگریس آ ضرور رہی ہے، لیکن ہندوستان میں نہیں، اٹلی میں۔ 
محبوبہ مفتی اورسریندر پنوار پر بھی نشانہ 
 کانگریس امیدوار پر نشانہ لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سونیا کے ساتھ سریندر پنوار کے بھی دو نام ہیں۔ وہ سونی پت کو ایک منی بنگلہ دیش اور پاکستان بنائیں گے۔ ہیمنت بسوا نے کہا کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ جاری ہے اور محبوبہ مفتی نے حز ب ا للہ کمانڈر(حسن نصر اللہ) کی ہلاکت کی وجہ سے جموں و کشمیر میں انتخابات اپنی مہم کوملتوی کردیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK