لبنان کی جنگجوتنظیم نےکہا : یہ شہریوں کو نشانہ بنانے کاجواب ہے۔ اسرائیلی فوج کا بیشترمیزائلوں کو مارگرانے کا دعویٰ۔
EPAPER
Updated: August 05, 2024, 2:04 PM IST | Agency | Tel Aviv-Yafo
لبنان کی جنگجوتنظیم نےکہا : یہ شہریوں کو نشانہ بنانے کاجواب ہے۔ اسرائیلی فوج کا بیشترمیزائلوں کو مارگرانے کا دعویٰ۔
حزب اللہ نے اتوار کی صبح شمالی اسرائیل پر درجنوں میزائل داغے۔ اس کا کہنا ہے کہ اس نے یہ حملہ جنوبی لبنان میں شہریوں کو نشانہ بنانے کے جواب میں کیا ہے۔ اس تعلق سے اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے حزب اللہ کی طرف سے داغے زیادہ تر میزائلوں کو مار گرایا۔ واضح رہے کہ لبنان کی جنگجوتنظیم حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان سرحد پر کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:بنگلہ دیش: پھر پُرتشدد احتجاج، کم از کم ۹۱؍افراد ہلاک، سیکڑوں زخمی
حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا کہ جنوبی دیہاتوں پر اسرائیلی فوج کے حملوں خاص طور پر کفر کیلا اور دیر سریان کے دیہاتوں کو نشانہ بنانے اور شہریوں کے زخمی ہونے کے جواب میں اس نے ایک نئے علاقے بیت ہلیل پر میزائلوں سے حملہ کیا۔ العربیہ کے نامہ نگار نے بتایا کہ جنوبی لبنان سے شمالی اسرائیل کی طرف تقریباً ۵۰؍ میزائل داغے گئے۔ لبنان کی وزارت صحت نے اس سے قبل ہفتے کے روز اطلاع دی تھی کہ جنوبی لبنان میں اسرائیلی بمباری سے ۶؍ شہری زخمی ہوئے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے بازوریا روڈ پر حزب اللہ کے ایک رکن کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچائی ادرعی نے ایکس پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اسرائیلی فوج نے ہفتے کی صبح ایک فضائیہ کے طیارے کے ذریعے جنوبی لبنان کے علاقے بازوریہ میں علی نزیہ عبد علی کو ہلاک کیا۔ ترجمان کے مطابق مقتول کا تعلق حزب اللہ سے تھا۔