• Wed, 16 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

حزب اللہ کو شکست نہیں دی جا سکتی، جنگ بندی واحد حل: حزب اللہ لیڈر نعیم قاسم

Updated: October 16, 2024, 6:26 PM IST | Beirut

حزب اللہ کے نائب نے ٹی وی پر ایک بیان جار ی کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ جنگ بندی ہی واحد حل ہے، حزب اللہ کو شکست نہیں دی جا سکتی، اگر اسرائیل چاہتا ہے کہ اس کے شمالی علاقے کے نوآبادکار اپنے گھروں میں لوٹیں تو اسے جنگ بندی کرنی ہوگی۔

Sheikh Naeem Qasim, deputy leader of Hezbollah. Image: X
حزب اللہ کے نائب لیدر شیخ نعیم قاسم۔ تصویر: ایکس

حزب اللہ کے نائب لیڈر شیخ نعیم قاسم نے ٹی وی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں جاری جنگ کا واحد حل جنگ بندی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس جنگ میں حزب اللہ کو شکست نہیں دی جا سکتی، اگر اسرائیل چاہتا ہے کہ اس کے شہری شمالی علاقوں کے اپنے گھروں میں لوٹ آئیں تو اسے غزہ پر حملے بند کرنے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ’’ میں صفئہ اول سے کہتا ہوں کہ جنگ بندی حل ہے، اور جنگ بندی کے بعد ایک غیر تحریری معاہدے کے مطابق نو آباد کار شمال میں لوٹ سکیں گے۔اگر جنگ جاری رہتی ہے تو بے گھر نوآباد کاروں کی تعداد میں لاکھوں کا اضافہ ہوگا، شاید ۲۰؍ لاکھ سے زیادہ لوگ خطرے میں ہوں گے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: غزہ اور لبنان میں اسرائیل کے سفاکانہ حملے

قاسم نے فخریہ انداز میں کہا کہ مزاحمت کو شکست نہیں دی جا سکتی، کیونکہ ان کی زمین ہے، چونکہ اس کے جنگ باز جاں باز ہیں جنہوں نے عزت کی زندگی کو ترجیح دی،اور تمہاری (اسرائیلی) فوج شکست خوردہ ہے، اسے مزید شکست ہوگی۔‘‘ حزب اللہ کا کہناہے کہ اس نے منگل کو اسرائیل کے شمالی شہر حائفہ پر بڑا راکٹ حملہ کیا ہے۔حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا کہ لبنان کے شمالی پڑوسی پر اسرائیل کے حملوں کے جواب میں لبنان اور اس کے عوام کے دفاع کے پیش نظر حملے کا آغاز کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK