آئی سی ایم آر کے مطابق ہندوستان میں ہیومن میٹاپنیووائرس (HMPV) کے دو کیسزسامنے آئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کرناٹک کے بنگلورو میں دو کیسز مثبت پائے گئے ہیں جس میں ۸؍ ماہ کے ایک بچے کی مبینہ مثبت رپورٹ آئی ہے۔
EPAPER
Updated: January 06, 2025, 3:06 PM IST | Bengaluru
آئی سی ایم آر کے مطابق ہندوستان میں ہیومن میٹاپنیووائرس (HMPV) کے دو کیسزسامنے آئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کرناٹک کے بنگلورو میں دو کیسز مثبت پائے گئے ہیں جس میں ۸؍ ماہ کے ایک بچے کی مبینہ مثبت رپورٹ آئی ہے۔
آئی سی ایم آر کے مطابق ہندوستان میں ہیومن میٹاپنیووائرس (HMPV) کے دو کیسزسامنے آئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کرناٹک کے بنگلورو میں دو کیسز مثبت پائے گئے ہیں جس میں ۸؍ ماہ کے ایک بچے کی مبینہ مثبت رپورٹ آئی ہے۔ لیبارٹری رپورٹ کے مطابق بچے کا نمونہ دو جنوری کو لیا گیا تھا۔ اب مشتبہ کیس سامنے آنے کے بعد وزارت صحت ایچ ایم پی وی سے متعلق ایک ایڈوائزری جاری کر سکتی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ بچے اور اس کے اہل خانہ کی کوئی حالیہ سفری تاریخ نہیں تھی اور اس میں کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئیں تھیں۔ اگرچہ ریاست کے محکمہ صحت نے آزادانہ طور پر رپورٹ کے نتائج کی تصدیق نہیں کی ہے، لیکن اس نے نجی لیباریٹری کے نتائج کی ساکھ کو تسلیم کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت کے ایک اہلکار نے کہا کہ ہمیں ان کی جانچ کے طریقہ کار کی درستگی پر یقین ہے۔ ایچ ایم پی وی بنیادی طور پر بچوں کو متاثر کرتا ہے اور دنیا بھر میں فلو کے تقریباً۰ء۷؍ فیصد کیسز میں پایا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: وزیر اعظم کے ہاتھوں دہلی - میرٹھ نمو بھارت کوریڈور کا افتتاح
ایچ ایم پی وی کیا ہے؟
ہیومن میٹاپنیووائرس (ایچ ایم پی وی) نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز اور رپورٹس کی وجہ سے توجہ حاصل کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ چین کے اسپتالوں میں ایچ ایم پی وی سمیت سانس کی بیماریوں کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے۔ پوسٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایچ ایم پی وی، انفلوئنزا اے، مائکوپلاسما نمونیا اور کووڈ ۱۹؍ سمیت متعدد وائرس کے پھیلنے سے اسپتالوں میں بھیڑ بڑھ گئی ہے۔