ہانگ کانگ کی ۱۶؍منزلہ رہائشی عمارت میں آتشزدگی کے سبب کم از کم۵؍افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ ہانگ کانگ کے پڑوس میں واقع نیو لکی ہاؤس سے تقریباً۲۵۰؍ مکینوں کو بچایا گیا ہے اور آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔
EPAPER
Updated: April 10, 2024, 4:49 PM IST | Victoria
ہانگ کانگ کی ۱۶؍منزلہ رہائشی عمارت میں آتشزدگی کے سبب کم از کم۵؍افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ ہانگ کانگ کے پڑوس میں واقع نیو لکی ہاؤس سے تقریباً۲۵۰؍ مکینوں کو بچایا گیا ہے اور آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔
ہانگ کانگ میں ایک بلند اوربیشتر رہائش پر مشتمل عمارت میں آتشزدگی کے نتیجےمیں آج صبح کم از کم ۵؍ افراد ہلاک جبکہ دیگر ۳۶؍ زخمی ہوئے ہیں۔ہانگ کانگ کے پڑوس میں واقع نیو لکی ہاؤس سے تقریباً۲۵۰؍ مکینوں کو بچایا گیا ہے اور آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔
#UPDATE : Fire in Hong Kong Building Kills at Least 5 People, Injures 34.
— upuknews (@upuknews1) April 10, 2024
A fire in a large, mostly residential building in Hong Kong on Wednesday morning killed at least five people and left another 34 injured.
Three males and two females were killed.
The fire started at a… pic.twitter.com/3aZ99dmRp8
فائر سروسز ڈپارٹمنٹ نے بتایا ہے کہ آگ ۱۶؍منزلہ عمارت کی پہلی اور دوسری منزل سے شروع ہوئی تھی، جہاں ایک جم اور لائسنس یافتہ گیسٹ روم موجود تھے۔ حکام نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ کے بارے میں مزید تحقیقات درکارہیں۔
یہ بھی پڑھئے: چھتیس گڑھ: بس گڑھے میں گرنے سے ۱۵؍افراد ہلاک، ۱۲؍ زخمی
مرنے والے پانچ افراد بظاہر عمارت سے نکلنے کی کوشش کر رہے تھے۔
A fire at a building in Hong Kong has killed several people and left dozens injured.
— Sky News (@SkyNews) April 10, 2024
Local media reported that the blaze started at a gym on the first floor ⬇️ https://t.co/0Jlxs024NC pic.twitter.com/ymvGvSHwtI
نیو لکی ہاؤس میں ۲۰۰؍کمرے ہیں اور یہ ۱۹۶۴ءمیں بنایا گیا تھا۔ ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹیو جان لی نے متاثرین کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہےاور متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ آگ سے متاثرہ تمام افراد کو مدد فراہم کریں۔