• Fri, 18 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

۸؍ بڑے شہروں میں مکانات ۱۰؍ فیصد مہنگے ہوئے

Updated: May 17, 2024, 10:32 AM IST | Agency | New Delhi

کریڈائی-کولیئرس-لائسیس فوراس کی رپورٹ کے مطابق سال کی پہلی سہ ماہی میں مانگ بڑھنے کے سبب بالترتیب بنگلور، دہلی این سی آر، پونے، احمد آباد اور حیدرآباد میں مکانات مہنگے ہوئے، مزیداضافہ کا اندازہ۔

Periphery area of ​​Bangalore where housing has become expensive. Photo: INN
بنگلور کا پیری فیری علاقہ جہاں مکانات مہنگے ہوئے ہیں۔ تصویر : آئی این این

ملک میں مکانات کی مانگ بڑھنے کیساتھ ہی ان کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہواہے۔ ۲۰۲۴ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران  ۸؍ اہم شہروں میں مکانات کی اوسط رہائشی قیمتوں میں سالانہ بنیاد پر ۱۰؍ فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ بنگلور، دہلی، این سی آر، احمد آباد اور پونے میں اوسط رہائشی قیمتوں میں دہرے ہندسوں میں اضافہ ہوا ہے۔ سہ ماہی بنیاد پر بھی بیشتر شہروں میں مکان ۲؍ سے ۷؍فیصد مہنگے ہوئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں۔
 کریڈائی-کولیئرس-لائسیس فوراس کی رپورٹ کے مطابق اس سال کی پہلی سہ ماہی میں  ۸؍اہم شہروں میں سب سےزیادہ بنگلور میں  مکان مہنگے ہوئے ہیں۔ یہاں مکانات کی قیمت ۱۹؍فیصد بڑھی ہے۔ بنگلور میں پیری فیری اور آؤٹر ایسٹ مائکرو مارکیٹ میں سالانہ بنیاد پر ۳۲؍ فیصد کے ساتھ سب سے تیز نمو دیکھی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: کووی شیلڈ کے بعد کوویکسین کے بھی مضر اثرات، بنارس ہندو یونیورسٹی کی تحقیق میں دعویٰ

وہائٹ فیلڈ اور کے آر پورم جیسے اہم آئی ٹی مراکز میں کاص طور سے ۳؍ بی ایچ کے اور ۴؍بی ایچ کے مکانات کی مانگ مضبوط رہی۔ بنگلور کے بعد دہلی این سی آر میں مکانات کی قیمتوں  میں  ۱۶؍ فیصد کی سالانہ تیزی درج کی گئی۔ اس خطے میں دوراکا ایکسپریس پر اوسط قیمت سب سے زیادہ ۲۳؍فیصد بڑھی ہے۔ پونے اور احمد آباد میں  مکانات کی قیمت میں ۱۳-۱۳؍فیصد ، حیدرآباد میں ۹؍فیصد، کولکاتا میں ۷؍فیصد، ممبئی میٹروپولیٹن ریجن (ایم ایم آر) میں ۶؍فیصد اور چنئی میں ۴؍فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ کریڈائی کے قومی صدر بومن آرایرانی نےکہا کہ مکانات  کی قیمتوں  میں  تیزی کی وجہ خاص طور سے پریمیم اور پرتعیش رہائش کے زمرہ میں مضبوط مانگ ہے۔  کولیئرس انڈیا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر بادل یاگنک نے کہا کہ مکانات کی قیمتوں میں سالانہ بنیاد پر اوسط ۱۰؍فیصد کی تیزی رہائشی سیکٹر کی مضبوطی اورترقی کو ظاہر کرتا ہے۔ جسے مستحکم ریپو ریٹ اور ملک کے بیشتر شہروں میں بنیادی ڈھانچے میں ہورہے اپگریڈیشن کا فائدہ مل رہا ہے۔لائسس فوراس کے ایم ڈی پنکج کپور کہتے ہیں کہ نرم پڑتی مہنگائی اور شرح سود کے ساتھ، ریئل اسٹیٹ سیکٹر کو قوت خرید کے موزوں ہونے کی وجہ سے مکانات کی مانگ برقرار رہنے کی امید ہے۔ اس کے ساتھ ہی مکانات کی قیمتوں میں ۱۰؍ سے ۱۵؍فیصد کی تیزی آسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK