• Wed, 13 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

حریت لیڈر سید سلیم گیلانی پی ڈی پی میں شامل

Updated: September 02, 2024, 12:06 PM IST | Agency | Srinagar

سینئرحریت لیڈر سید سلیم گیلانی اتوار کو پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی( پی ڈی پی) میں شامل ہوگئےہیں۔ انہوں نے اس موقع پر کہاکہ بندوق کسی مسئلے کا حل نہیں بات چیت کے ذریعے ہی سارے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔

PDP chief Mehbooba Mufti and Salim Geelani in Srinagar. Photo: PTI
سری نگر میں پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی اور سلیم گیلانی۔ تصویر:  پی ٹی آئی

سینئرحریت لیڈر سید سلیم گیلانی اتوار کو پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی( پی ڈی پی) میں شامل ہوگئےہیں۔ انہوں نے اس موقع پر کہاکہ بندوق کسی مسئلے کا حل نہیں بات چیت کے ذریعے ہی سارے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ ہم ہمیشہ اس کی وکالت کرتے رہےہیں۔ 
سیلم گیلانی نے پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی کی موجودگی میں  پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ 
 انہوں نے سری نگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کہاکہ مرحوم مفتی محمد سید نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کرنے اور جیلوں میں بند نوجوانوں کی رہائی کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں۔ جب میں حریت کا حصہ تھا تب بھی مجھے فخر تھا اور آج جب میں نے پی ڈی پی میں شمولیت اختیار کی تو مجھے فخر محسوس ہورہا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:بہرائچ میں بھیڑیوں کی دہشت برقرار، محکمہ جنگلات کی ٹیموں کی موجود گی میں۷؍ دن بعد پھر حملہ

منڈیٹ کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں حریت لیڈر نے کہاکہ ٹکٹ حاصل کرنا ان کا مقصد نہیں ہے۔ ان کے مطابق پی ڈی پی واحد جماعت ہے جس نے ہمیشہ جموں کشمیر کے عوام کے جذبات اور احساسات کی ترجمانی کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پی ڈی پی کے مشن اور نظریہ کو آگے بڑھانے کیلئے زمینی سطح پر کام کرنے کی بھر پور کوشش کروں گا۔ 
 انہوں نے مزید بتایا کہا کہ آج پی ڈی پی میں شامل ہو کر خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ کشمیر کے عوام نے اس پارٹی پر ہمیشہ اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK