حیدرآباد میں پشپا ۲؍ کے پریمیر کے دوران پشپا ۲؍ کے پریمئر کے دوران بھگدڑ مچنے کے سبب ایک خاتون کی موت کے بعد سندھیا تھیٹر کے خالف کیس درج کیا گیا ہے۔خاتون کے بیٹے کی حالت نازک ہے جسے دوسرے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
EPAPER
Updated: December 05, 2024, 3:29 PM IST | Hyderabad
حیدرآباد میں پشپا ۲؍ کے پریمیر کے دوران پشپا ۲؍ کے پریمئر کے دوران بھگدڑ مچنے کے سبب ایک خاتون کی موت کے بعد سندھیا تھیٹر کے خالف کیس درج کیا گیا ہے۔خاتون کے بیٹے کی حالت نازک ہے جسے دوسرے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
حیدرآباد میں پشپا ۲؍ کے پریمیر کے دوران ایک خاتون کی موت ہونے کے بعد سندھیا تھیٹر کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے۔ بدھ کی رات حیدرآباد میں پریمیر دکھایا جا رہا تھا۔ پریمیر دیکھنے کیلئے پشپا ۲؍ کے مداح جمع ہوئے تھے اور اللو ارجن نے بھی اس میں شرکت کر کے مداحوں کو حیران کر دیا تھا۔
Hyderabad. A 35 year old woman along with her kids came to Sandhya Theatre to watch Pushpa 2.
— Karthik Reddy (@bykarthikreddy) December 5, 2024
Allu Arjun`s surprise entry led to stampede like situation and the woman was killed on spot. Kid is critical and in hospital. pic.twitter.com/ndQAmGeRpb
A woman has died in a stampede to watch Allu Arjun in the premiere show of #Pushpa2 in a theatre in Hyderabad
— मनीष थधानी (@ThadhaniManish_) December 5, 2024
And many people including children are admitted in the hospital, the condition of some children is very critical
I don`t know why people do this?#Pushpa2TheRulereview pic.twitter.com/AAr79yHEWh
اللوارجن کے آنے کے بعد تھیٹر میں بھگدڑ مچ گئی تھی۔ اللو ارجن کے آنے کے بعد مداح پرجوش ہوکر ان کے قریب جانے کیلئے ان کی گاڑی کے قریب گئے۔ بھگدڑ کےدوران خاتون کا انتقال ہوگیا ہے جبکہ ان کے بیٹے کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ اللو ارجن نے اب تک اس پر کسی طرح کے ردعمل کا اظہار نہیں کیا ہے لیکن پولیس نے تفتیش جاری رکھی ہے۔ تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ ’’وہ بھگدڑ جیسے حالات کیلئے تیار نہیں تھے کیونکہ انہیں اللو ارجن کے آنے کے دو گھنٹے بعد تک ان کے آنے کی خبر نہیں تھی۔
یہ بھی پڑھئے: ریلوے ترمیمی بل لوک سبھامیں پیش، وزیر ریل کا ریلوے کی کارکردگی میں اضافہ کا دعویٰ
دی ہندو سے بات کرتے ہوئے پولیس آفیسر نے کہا کہ ’’ہمیں اللو ارجن کے آنے کے ۲؍ گھنٹے بعد تک ان کے آنے کی خبر نہیں تھی اور اسی لئے ہم نے کوئی تیاری نہیں کی تھی۔ اللو ارجن کو دیکھنے کیلئے بہت سے لوگ جمع ہوئے تھے۔ ان کے تھیٹر سے نکلنے کے وقت بھگدڑ مچی تھی۔‘‘ متاثرہ کی شناخت ریواتھی کے طور پر کی گئی ہے جو دل سکھ نگر، حیدرآباد کی رہائشی ہیں۔ وہ فلم کی اسکریننگ کے وقت اپنے شوہر بھاسکر، بیٹے اور چھوٹے بیٹے کے ساتھ تھیں۔ یہ حادثہ رات میں ۱۰؍ بجکر ۳۰؍ منٹ پر پیش آیا تھا جب یہ افراد تھیٹر سے نکل رہے تھے۔ پولیس افسران اور دیگر افراد نے ریواتھی اوران کے بیٹے کو اسپتال داخل کرنے سے قبل سی پی آر بھی دیا تھا۔ ان کے بیٹے، جس کی حالت اب بھی نازک ہے، کو سپر اسپیشلٹی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ ریواتھی زخموں کی تاب نہ لاکر انتقال کرگئی ہیں جبکہ ان کی نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے گاندھی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اللو ارجن نے سن روف سے اپنے مداحوں سے ملاقات کی۔ وہ تھیٹر میں اپنی اہلیہ اسنیہا ریڈی اوررشمیکا مندانا کے ساتھ داخل ہوتےدیکھے جاسکتے ہیں۔ فلم کے موسیقار سری پرساد بھی اپنی ٹیم کے ساتھ موجود تھے۔