• Wed, 22 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

حیدرآباد: ٹماٹر کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی ،۵۰؍ سے ۱۰؍روپے فی کلو پر آگیا

Updated: January 03, 2025, 9:23 PM IST | Agency | Hyderabad

کسانوں نے تلنگانہ کے اضلاع میں بڑے پیمانہ پر اس کی پیداوار کو قیمت میں کمی کی اہم وجہ قراردیا ، کسانوں نےا چانک کمی پر تشویش کا اظہار کیا

People are shopping for tomatoes. Photo: PTI
لو گ ٹما ٹر کی خریداری کررہےہیں۔ تصویر: پی ٹی آئی

شہرحیدرآبادمیں ٹماٹر کی قیمتوں میں گراوٹ ہوگئی ہے۔ ۱۰؍ دن کے اندر ایک کلو ٹماٹر کی قیمت اچانک گر گئی جو پہلے ۵۰؍روپے تھی۔ اب حیدرآباد میں ٹماٹر۱۰؍ روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہورہاہے۔ حالیہ عرصے میں ٹماٹر کی قیمتیں اتنا کبھی نہیں گریں۔ 
ہزاروں روپے لگاکر فصل تیار کرنے والے کاشتکار پریشان ہیں کہ کٹی ہوئی فصل کو جب وہ منڈی میں لائیں گے تو ان کی قیمتیں اورگر جائیں گی۔ گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران باورچی خانہ کی اس اہم شے کی قیمت میں ۴؍گنا کی کمی درج کی گئی۔ ٹماٹر کی قیمت میں کمی سے جہاں کسان فکر مند ہیں وہیں گھریلو خواتین کافی خوش ہیں کیونکہ ٹماٹر اب ان کے بجٹ میں آرہا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: اسمارٹ فونز کی مانگ سے الیکٹرانکس کی برآمدات میں اضافہ

کسانوں نے تلنگانہ کے اضلاع میں بڑے پیمانہ پر اس کی پیداوار کو قیمت میں کمی کی اہم وجہ قراردیا جس کے نتیجہ میں حیدرآباد کے ہر مارکیٹ میں ٹماٹر سستا دستیاب ہورہا ہے۔ ریاست میں وقارآباد، شاہ میرپیٹ، گجویل، چیوڑلہ کے ساتھ ساتھ رنگا ریڈی اور محبوب نگر کے بعض علاقوں میں ٹماٹر کی پیداوار ہوتی ہے۔ ان تمام علاقوں میں اس کی زائد پیداوار ہوئی ہے۔ حیدرآباد اور اس کے اطراف کی مارکیٹ میں ٹماٹر کی قیمت میں گراوٹ کے نتیجہ میں کسان برادری پر اس کا منفی اثر دیکھا جارہا ہے۔ ان کسانوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ انہیں ان کی پیداوار کی منتقلی کی قیمت بھی وصول نہیں ہورہی ہے۔ ان کسانوں نے قیمتوں میں اچانک کمی پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔ ان کسانوں نے الزام لگایا کہ درمیانی افراد قیمت میں اتارچڑھاؤ کیلئے ذمہ دار ہیں۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK