• Sat, 22 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

مرکزی حکومت نے او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر فحاشی روکنے کیلئے نوٹس جاری کیا

Updated: February 21, 2025, 5:03 PM IST | New Delhi

انڈیاز گوٹ لیٹنٹ تنازع کے درمیان، مرکز نے او ٹی ٹی پلیٹ فارم کو نوٹس جاری کیا ہے۔ اس نوٹس میں ان پلیٹ فارمز کو ضابطہ اخلاق پر عمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

The government`s stance against obscenity and vulgarity on OTT platforms is strict. Photo: INN.
اوٹی ٹی پلیٹ فارمز پر فحاشی اور بیہودگی کے خلاف حکومت کا رویہ سخت ہے۔ تصویر: آئی این این۔

انڈیاز گوٹ لیٹنٹ تنازع کے درمیان، مرکز نے او ٹی ٹی پلیٹ فارم کو نوٹس جاری کیا ہے۔ اس نوٹس میں ان پلیٹ فارمز کو ضابطہ اخلاق پر عمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ تاہم، ایڈوائزری کا اطلاق ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر نہیں ہوگا۔ آئی ٹی رولز (۲۰۲۱ء) ایک ضابطہ اخلاق پر عمل کرنے اور تنقیدی خود ضابطے کو یقینی بنانے اور بچوں کو’ `اے‘ ریٹیڈ مواد استعمال کرنے سے روکنے کیلئے رسائی کے کنٹرول کو نافذ کرنے کی تنبیہ کرتے ہیں۔ 
او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کو نوٹس جاری کیا گیا
وزارت اطلاعات و نشریات کا یہ نوٹس اسٹینڈ اپ کامیڈی شو `’انڈیاز گوٹ لیٹنٹ‘ کے متنازع ایپی سوڈ کے بعد آیا ہے جس میں رنویر الہ آبادیہ نے `فحش تبصرے کئےتھے۔ حکومت کے حکم کے بعد شو کے اس ایپی سوڈ کو یوٹیوب سے ہٹا دیا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: وہاٹس ایپ گروپ کا حصہ ہونا مجرمانہ سرگرمی کا ثبوت نہیں: عمر خالد

مواد کو قانون کی پاسداری کرتے ہوئے اپ لوڈ کرنا چاہئے 
حکومت نے اس بات پر زور دیا کہ قانون کے مطابق، او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پرکوئی ایسا مواد شیئر نہیں کرنا چاہئے جو ممنوع ہو۔ عمر کی بنیاد پر مواد کی درجہ بندی کی جانی چاہئے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ قواعد کے مطابق او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کے سیلف ریگولیٹری اداروں کو کوڈ آف ایتھکس کی تعمیل کی نگرانی کو یقینی بنانا چاہئے۔ 
ضابطہ اخلاق کو ذہن میں رکھیں 
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ان سب کے پیش نظر یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر مواد کو اپ لوڈ کرتے وقت، قابل اطلاق قوانین کی مختلف دفعات اور آئی ٹی رولز۲۰۲۱ء کے تحت مقرر کردہ ضابطہ اخلاق کی پیروی کی جائے۔ ضابطہ اخلاق کے تحت تجویز کردہ عمر کی بنیاد پرمواد کی درجہ بندی پر سختی سے عمل کیا جائے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK