• Tue, 17 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

روس یوکرین جنگ روکنے کیلئے میرے پاس پختہ منصوبہ موجود ہے: ٹرمپ کا دعویٰ

Updated: September 04, 2024, 8:53 PM IST | Washington

ٹرمپ نے منگل کو کہا کہ اگر وہ جیت گئے تو منتخبہ صدر کے طور پر ایک منصوبہ پر عمل کریں گے جو یقینی طور پر روس یوکرین جنگ کا خاتمہ کردے گا۔ اسی طرح چین کو روکنے کیلئے ان کے پاس ایک آئیڈیا ہے۔

Donald Trump. Photo: INN
ڈونالڈ ٹرمپ۔ تصویر: آئی این این

سابق امریکی صدر اور اگلے امریکی صدارتی انتخابات کیلئے ریپبلکن امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس یوکرین میں جنگ ختم کرنے کیلئے ایسا منصوبہ ہے جس کی وہ ضمانت لے سکتے ہیں۔ لیکن اس منصوبے کو نومبر میں امریکی صدارتی انتخابات میں فتح حاصل کرنے کے بعد ہی ظاہر کریں گے۔  واضح رہے کہ امریکہ میں صدارتی انتخابات قریب آرہے ہیں اور ٹرمپ کا مقابلہ امریکی نائب صدر ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس سے ہوگا۔

آرجی کرمیڈیکل کالج میں سی آئی ایس ایف کومعاونت فراہم کی جائے: مرکز

ٹرمپ نے منگل کو لیکس فریڈمین پوڈ کاسٹ میں کہا کہ روس یوکرین جنگ کی شروعات نہیں ہونی چاہئے تھی۔ اگر وہ جیت گئے تو منتخبہ صدر کے طور پر ایک منصوبہ پر عمل کریں گے جو یقینی طور پر روس یوکرین جنگ کا خاتمہ کردے گا۔پوڈ کاسٹ پر، انہوں نے کہا کہ یوکرین کا بحران "تیسری عالمی جنگ" میں تبدیل ہو سکتا ہے۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ ان کے پاس یوکرین اور روس کو روکنے کیلئے ایک پختہ منصوبہ ہے۔ اسی طرح چین کو روکنے کیلئے ان کے پاس کوئی منصوبہ نہیں لیکن ایک آئیڈیا ہے۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ ابھی اس منصوبہ کو ظاہر نہیں کرسکتے ورنہ وہ منصوبے ناکام ہوسکتے ہیں۔ ٹرمپ نے انتخابات میں فتح حاصل کرنے کے بعد منصوبے کو ظاہر کرنے کا وعدہ کیا۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ٹرمپ نے ایسا دعویٰ کیا ہو۔ اس سے قبل وہ کئی دفعہ دعویٰ کر چکے ہیں کہ وہ روس یوکرین جنگ کو ایک دن میں ختم کر سکتے ہیں۔ روسی وزارت خارجہ نے اس بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ انتخابات سے قبل کی جانے والی بیان بازی کو مناسب اختیارات کے حامل سرکاری اہلکاروں کے بیانات سے الگ کرنا ضروری ہے۔ اگر ہم اس بارے میں بات کریں کہ آیا تنازعہ کو حل کرنا ممکن ہے، تو آئیے حقیقت پسند بنیں۔ اسی طرح، اقوام متحدہ میں روس کی نمائندہ واسیلی نیبنزیا نے کہا تھا کہ یوکرین کا بحران ایک دن میں حل نہیں ہو سکتا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK