• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آئی اے ایس اور آئی پی ایس افسران کوبی جے پی کیلئے کام کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے: ممتا بنرجی

Updated: May 03, 2024, 8:34 AM IST | Agency | Kolkata

کرشنا نگر سےامیدوار مہوا مترا کی ریلی میں ممتابنرجی کی شرکت ،کہا کہ ان کے پاس نوکر شاہوں کی فہرست ہے جنہیں بی جے پی استعمال کر رہی ہے۔

Mamata Banerjee and Mehwa Moitra during an election rally in Nadia. Photo: PTI
نادیہ میں انتخابی ریلی کے دوران ممتا بنرجی اور مہوا موئترا۔ تصویر: پی ٹی آئی

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے الزام عائد کیا ہے کہ ملک کے مختلف آئی اے ایس، آئی پی ایس افسران کو بلا کر بی جے پی کے لیے کام کرنے کی ہدایت دی جارہی ہے ۔ممتا بنرجی نےجمعرات کو ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ خبر انہیں اپنے ذرائع سے ملی ہے۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ان کے پاس آئی اے ایس اور آئی پی ایس افسران کی فہرست ہے جنہیں بی جے پی کیلئے کام کرنے کی ہدایت دی جارہی  ہے۔
 ممتا بنرجی نے جمعرات کو نادیا کے تہہٹہ میں ہری چند گروچند اسٹیڈیم میں کرشنا نگر سےترنمول کانگریس کی امیدوار مہوا مترا کی حمایت میں مہم چلائی۔اس میٹنگ میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ نوکر شاہوں اور پولیس کے اعلیٰ افسران کو بی جے پی کے لیے کام کرنے کی ہدایت دی جارہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بیوروکریٹس اور پولیس افسران کو ان کی متعلقہ ریاستوں کے بی جے پی وزرائے اعلیٰ گھر بلا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: ’’مودی نے وزیراعظم کے عہدہ کا وقار داغدار کیا ہے‘‘

ممتا بنرجی نے کہا کہ انہیں یہ خبر کسی آئی اے ایس اور آئی پی ایس نے نہیں دی ہے بلکہ کسی اور ذریعہ سے یہ خبر ملی ہے۔ آئی اے ایس اور آئی پی ایس افسران انتظامیہ کا حصہ ہیں۔ ان کا کسی پارٹی سے تعلق نہیں ہے۔ وہ انتظامیہ چلاتے ہیں۔ ممتابنرجی نے الزام لگایا کہ بی جے پی انتخابات کے دوران انتظامیہ کے ان عہدیداروں کا استعمال کرنا چاہتی ہے۔
 ممتا بنرجی نے لوک سبھا انتخابات کے پہلے ۲؍ مرحلوں میں ووٹ فیصد میں اضافہ پر بھی سوال اٹھایا۔ الیکشن کمیشن پر ایک نظر ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیا آپ سوچ سکتے ہیں! ووٹنگ کے دن لوگوں کو معلوم تھا کہ اتنے ووٹ ڈالے گئے ہیں۔ کچھ دنوں بعد وہ اکاؤنٹ بدل گیا۔ کمیشن نے کہا کہ مزید۶؍ فیصد ووٹ بڑھ گئے ۔ اس طرح ووٹنگ کی شرح کیسے بڑھ سکتی ہے؟واضح رہے کہ ووٹنگ کے پہلے ۲؍ مرحلوں کے بعد کمیشن کے ذرائع کو پتہ چلا کہ کتنے فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ بعد ازاں کمیشن نے ایک بیان میں کہا کہ۶؍ فیصد زیادہ ووٹ ڈالے گئے ہیں۔اس کے بعد ممتا بنرجی نے ووٹوں میں اس اچانک اضافے پر سوال اٹھائے۔ انہیں شبہ ہے کہ جن مراکز میں بی جے پی کو کم ووٹ ملے وہاں رات کے اندھیرے میں ای وی ایم کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے ملک کی دیگر اپوزیشن جماعتوں سے کہا کہ وہ اس بارے میں محتاط رہیں۔کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری کے اس بیان پرکہ ترنمول کانگریس سے بہتر ہےکہ بی جےپی کو ووٹ دیاجائے،ممتا بنرجی نے کہا کہ مجھے اس بیان کا پس منظر نہیںمعلوم لیکن ہمارا ہدف بی جے پی کا ووٹ کم کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK