• Sun, 24 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

محکمہ موسمیات نے ۱۹۰۱ء کے بعد سے اگست کو ہندوستان کا گرم ترین مہنیہ قرار دیا

Updated: September 01, 2024, 6:59 PM IST | New Delhi

انڈین ایکسپریس کی خبر کے مطابق ۱۹۰۱ء کے بعد سےہندوستان میں اگست گرم ترین مہینہ رہا۔ ملک بھر میں مہینے کیلئے اوسطاً درجہ حرارت۲۴ء۲۹؍ڈگری سیلسیس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جو معمول کے ۲۳ء۶۸؍ ڈگری سیلسیس سے زیادہ ہے۔ ستمبر میں معمول سے زیادہ بارش ہونے کی محکمہ موسمیات کی پیش گوئی۔

The month of August saw an increase in temperature. Photo: INN.
اگست کے مہینے میں درجہ حرارت میں اضافہ دیکھا گیا۔ تصویر: آئی این این۔

انڈین ایکسپریس نے سنیچر کو رپورٹ کیا کہ محکمہ موسمیات کے مطابق، ۱۹۰۱ء کے بعد سےہندوستان میں اگست گرم ترین مہینہ رہا۔ ملک بھر میں مہینے کیلئے اوسطاً درجہ حرارت۲۴ء۲۹؍ڈگری سیلسیس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جو معمول کے ۲۳ء۶۸؍ ڈگری سیلسیس سے زیادہ ہے۔ انڈین ایکسپریس نےمحکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل مرتیونجے موہاپاترا کے حوالے سے کہا کہ چونکہ اگست کے دوران اچھی بارش کی سرگرمی ریکارڈ کی گئی تھی، مسلسل ابر آلود موسم نےکم از کم درجہ حرارت کو معمول سے اوپر بڑھا دیا۔ یہی وجہ ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں، خاص طور پر وسطی ہندوستان کے علاقے میں، اوسط سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ نے مزدی کہا کہ مقامی، علاقائی اور عالمی سطح پر موسمی حالات نے پورے اگست میں جنوب مغربی مانسون کی سرگرمی کو برقرار رکھا۔ 

یہ بھی پڑھئے: مغربی بنگال میں ڈاکٹروں کی ہڑتال اورعلاج نہ ہونے سے سات اموات ہوئیں: حکام

اس مہینے کے دوران کم دباؤ کے چھ نظام نمودار ہوئے، جن میں سے ایک جو جمعہ کو شمالی بحیرہ عرب میں طوفان ’اسنا‘ میں شدت اختیار کر گیا تھا۔ بحیرہ عرب میں اگست کے دوران سائیکلون شاذ و نادر ہی بنتے ہیں۔ انڈین ایکسپریس نے رپورٹ کیا کہ کم از کم دو جغرافیائی خطوں – جنوبی جزیرہ نما ہندوستان اور وسطی ہندوستان نے۱۹۰۱ء کے بعد سےاگست کا تجربہ سب سے گرم دن کے طور پر کیا۔ اگست میں، جنوبی ہندوستان میں ۲۰۳ء۴؍ ملی میٹر بارش ہوئی، جو ۶ء۶؍ فیصد زائد ہے۔ خطے میں اوسطاً کم از کم درجہ حرارت۲۴ء۱۲؍ ڈگری سیلسیس تھا جو۲۳ء۴۱؍ڈگری سیلسیس کے معمول سے زیادہ تھا۔ وسطی ہندوستان میں ۳۵۹ء۶؍ ملی میٹر بارش ہوئی، جو۱۶ء۵؍فیصد زائد ہے، اور اس کا اوسط کم از کم درجہ حرارت۲۴ء۲۶؍ ڈگری سیلسیس تھا، معمول کے۲۳ء۷۱؍ڈگری سیلسیس کے مقابلے میں۔ اخبار نے محکمہ موسمیات کے حکام کے حوالے سے بتایا کہ اگست مشرقی، شمال مشرقی اور شمال مغربی ہندوستان کیلئے ریکارڈ پر چوتھا گرم ترین مہینہ تھا۔ محکمہ کے مطابق، پورے ہندوستان میں مہینے میں اوسط بارش۱۵ء۳؍ فیصد زائد تھی۔ تین ماہ کے جنوب مغربی مانسون کے موسم کے اختتام پر، ملک بھر میں ۷۴۹؍ ملی میٹر، یا۷؍ فیصد زائد بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ 
ستمبر کیلئے معمول سے زیادہ بارش کی پیش گوئی
ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے یہ بھی کہا کہ ستمبر میں ملک بھر میں اوسط بارش معمول سے زیادہ ہونے کا امکان ہے۔ شمال مغربی ہندوستان اور آس پاس کے علاقوں میں اس مہینے کے دوران بہت زیادہ بارش ہونے کی توقع ہے۔ ان علاقوں میں اتراکھنڈ، ہماچل پردیش کے کچھ حصے، جموں کشمیر، راجستھان اور مدھیہ پردیش کے پڑوسی علاقے شامل ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK