• Fri, 27 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اکتوبر۲۰۲۴ء، گزشتہ ۱۲۳؍ برسوں میں ہندوستان کا گرم ترین اکتوبر رہا: محکمہ موسمیات

Updated: November 03, 2024, 10:05 AM IST | New Delhi

محکمہ کے مطابق، چار کم دباؤ کے حامل سسٹمز اور مغربی سمتوں سے خلل نہ پڑنے کی وجہ سے اکتوبر کے دوران درجہ حرارت، عام کم سے کم درجہ حرارت کے مقابلے زیادہ رہا۔

Photo: INN.
تصویر: آئی این این۔

ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق، ہندوستان نے رواں سال اپنا گرم ترین اکتوبر ریکارڈ کیا ہے۔ آئی ایم ڈی نے جمعہ کو بتایا کہ اکتوبر ۲۰۲۴ء، گزشتہ ۱۲۳؍برسوں میں کم سے کم درجہ حرارت کے حوالے سے ہندوستان کا گرم ترین اکتوبر رہا۔ آئی ایم ڈی کے ڈائریکٹر جنرل مرتیونجے موہاپاترا نے بتایا کہ جنوب مغربی مانسون کی تاخیر سے رخصت ہونے کی وجہ سے مانسون کا بہاؤ قائم رہا۔ اس درمیان چار کم دباؤ کے حامل سسٹمز اور مغربی سمت سے خلل نہ پڑنے کی وجہ سے اکتوبر کے دوران درجہ حرارت، عام کم سے کم درجہ حرارت کے مقابلے زیادہ رہا۔ 

یہ بھی پڑھئے: تلنگانہ ذات پر مبنی مردم شماری: راہل گاندھی کا ۵؍نومبر کو حیدرآباد دورہ

اکتوبر ۲۰۲۴ء میں تمام ہندوستان کا اوسط کم از کم درجہ حرارت ۸۵ء۲۱ ؍ڈگری سیلسیئس تھا جو عام طور پر ۰۱ء۲۰؍ ڈگری سیلسیئس ہوا کرتا ہے۔ اسی طرح، اکتوبر ۱۹۰۱ء میں کم از کم درجہ حرارت کے حوالے سے شمال مغربی ہندوستان (ماہانہ اوسط - ۰۷ء۱۹ ؍ڈگری سیلسیئس)، وسطی ہندوستان (ماہانہ اوسط - ۱۰ء۲۳ ؍ڈگری سیلسیئس) اور جنوبی جزیرہ نما ہندوستان (ماہانہ اوسط - ۴۵ء۲۳ ؍ڈگری سیلسیئس) نے نئے ریکارڈ قائم کئے۔ سالِ رواں کے اکتوبر میں مشرقی اور شمال مشرقی ہندوستان (۳ء۱۴ ؍فیصد) اور جنوبی ہندوستان (۸ء۱۱ ؍فیصد) کے ساتھ معمول سے زیادہ بارشیں ریکارڈ کی گئیں جس میں شمال مشرقی مانسون کے بروقت آمد نے اہم کردار ادا کیا۔ محکمہ موسمیات نے پیشین گوئی کی ہے کہ گرم درجہ حرارت کے رجحانات نومبر میں بھی قائم رہیں گے اور ملک بھر میں دن اور رات دونوں کے درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہیں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK