• Fri, 10 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

دیونار مذبح میں کمپیوٹر اور انٹر نیٹ کی سہولت سے کام کاج میں بہتری

Updated: April 07, 2024, 12:06 AM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

جانوروں کی تفصیلات درج کر کے ایئر ٹیگ لگانے کے نئے فرمان سے کم جانور ذبح ہو رہے تھے۔

In Deonar, large animals are screened to protect them from the sun. Photo: INN
دیونار میں بڑے جانوروں کو دھوپ سے بچانے کیلئے پردہ باندھا گیا ہے۔ تصویر : آئی این این

ممبئی شہر اور مضافات میں بڑے جانوروں کوذبح کرنے اور تازہ گوشت سپلائی کرنے والے بی ایم سی کے دیونا مذبح میں یکم اپریل سے جانوروں کی تفصیلات بتانے والا ایئر ٹیگ لگانے کا نظام نافذ کیا گیاہے۔ مذبح میں جانوروں کی جانچ کرنے والے ڈاکٹروں کی کمی ، انٹر نیٹ اور کمپیوٹر کی سہولت نہ ہونے سے نئے سسٹم کی کارروائی میں کافی وقت لگ رہاتھا جس کے سبب جانور کم ذبح ہورہے تھے، میونسپل کمشنر بھوشن گگرانی سے درخواست کرنے پر انہوںنے اس مسئلہ پر ذاتی توجہ دی اور کمشنر کی ہدایت پر مذبح میں کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کا بہتر نظم کیا گیا اور جانوروں کے ڈاکٹروں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا گیا۔ ان سہولتوں  سے جانوروں کو ٹیگ لگانے کی کارروائی میں تیزی آئی ہے۔
رکن اسمبلی رئیس شیخ کے بقول ریاستی حکومت کے حکم پر  ذبیحہ کیلئے آنے والے سبھی جانوروں کی پیدائش سے دیونا مذبح آنے تک پوری تفصیل  آن لائن درج کرنی پڑ رہی تھی اور ان جانوروں کو ایئر ٹیگ لگایا جارہا تھا ۔ دیونار مذبح میںنئے سسٹم کو نافذ کرنے کا خاطر خواہ نظم نہیں تھا۔جانوروں کے تاجروں کی تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ مَیں  نے  نئے میونسپل کمشنر بھوشن گگرانی سے ملاقات کی اور مسا ئل بتائیں۔ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے کمشنرنے ڈی ایم سی (اسپیشل) ، دیونار مذبح کے جنرل منیجر کو ضروری  انتظام کرنے کا حکم دیا۔ اس ہدایت کے بعد ڈاکٹروں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ، کمپیوٹر اور انٹر نیٹ کی بھی سہولت بہتر کرائی گئی۔‘‘ فوری انتظامات کرنے رئیس شیخ نے پر میونسپل کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھئے: آدھار اور پین کارڈ لنک نہ کروانے سے ہزاروں افراد پنشن سے محروم

اس تعلق سے دیونار مذبح کے جنرل منیجر( جی ایم) کلیم پاشاپٹھان نے انقلاب سے بات چیت کرتے ہوئے اس کی تصدیق کی کہ دیونار مذبح میں جانوروں کے ۴؍ تا ۵؍ ڈاکٹروں کی تعداد بڑھائی گئی ہے، کمپیوٹر کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے  اور انٹر نیٹ (وائی فائی) سسٹم  بھی بہتر کر دیا گیا ہے جس سے جانوروں کے ایئر ٹیگ لگانے کی کارروائی  پہلے سے تیز ہو گئی ہے۔جی ایم نے  جانوروں  کے تاجروں سے بھی پروسیسنگ میں تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔
 اس ضمن میں القریش ہیومن ویلفیئر اسو سی ایشن نے نائب صدر محمد آصف قریشی نے جانوروں کی تفصیلات کےاندراج کیلئے ضروری سہولت میں اضافہ کرنےپر اطمینان کااظہار کیا۔  انہوں نےمزید کہا کہ ’’ شدید دھوپ کی وجہ سے دیونار مذبح میں ۳؍ تا ۵؍ جانور مر رہے ہیں۔ اس کیلئے ضروری نظم کرناچاہئے۔ 
 اس بارے میں جنرل منیجر نے کہا کہ ’’ تاجر دور دراز سے جانوروں کودھوپ کے وقت گاڑیوں میں لاتے ہیں ۔ اگر وہ صبح یا شام کے وقت سفر شروع کریں توجانوروں کو پریشانی نہ ہو۔ البتہ دیونار میں دھوپ سے بچانے کیلئے  جانوروں کیلئے پردہ باندھا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK