• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

پاکستان: سابق وزیر اعظم عمران خان کی دونوں بہنیں دہشت گردی کے الزام میں گرفتار

Updated: October 08, 2024, 1:08 PM IST | Islamabad

پاکستان کے شہر اسلام آباد میں سنیچر کو ہوئے پی ٹی آئی کے مظاہرے میں شرکت کرنے کی پاداش میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی دونوں بہنوں پر دہشت گردی کا معاملہ درج کیا گیا ہے، عدالت نے دونوں کو ایک دن کی پولیس تحویل میں دے دیا ہے۔ دیگر لیڈران کے خلاف بھی تخریب کاری کےمعاملات درج کئے گئے ہیں۔

Imran Khan`s sister Aleema Khan waving to supporters. Photo: X
عمران خان کی بہن علیمہ خان حامیوں کی جانب ہاتھ لہراتے ہوئے۔تصویر: ایکس

پاکستان کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان ، اور عظمیٰ خان کو دہشت گردی کے الزام میں پولیس تحویل میں دے دیا۔ اسی معاملے میں خیبر پختون خواہ کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ عمران خان کی دونوں بہنیں علیمہ خان اور عظمہٰ خان دونوں نے پاکستان تحریک انصاف پارٹی کے ڈی چوک میں منعقد احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی تھی۔ان پرکہسار پولیس اسٹیشن میں انسداد دہشت گردی کے تحت معاملہ درج کیا گیا۔ان کے علاوہ پی ٹی آئی کے دیگر لیڈران کے کو بھی معاملے میں نامزد کیا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: دہلی ہائی کورٹ نے شرجیل امام، عمر خالد اور دیگر ملزمین کی عرضی پر سماعت ملتوی

 شنوائی کے دوران دونوں بہنیں عدالت میں موجود تھیں جہاں جج طاہر عباس سپرا نے دونوں جانب کی بحث کی سماعت کے بعد ایک دن کیلئے پولیس کی تحویل میں دے دیا۔ سنیچر کو ہوئے اس مظاہرے میں شامل پی ٹی آئی کے متعدد لیڈروں کے خلاف تشدد اور تخریب کاری کے معاملات درج کئے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK