• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

جناح ہاؤس تشدد کیس میں عمران خان پر جرم ثابت

Updated: December 01, 2024, 11:50 AM IST | Agency | Islamabad

انسداد دہشت گردی عدالت نے ۸؍ متعلقہ مقدمات میں پاکستان کے سابق وزیراعظم کی ضمانت منسوخ کردی۔

Imran Khan. Photo: INN
عمران خان۔ تصویر : آئی این این

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کو مجرم قراردیتے ہوئے مذکورہ معاملے میں  اس سے جڑے ہوئے ۸؍ متعلقہ معاملات میں ان کی ضمانت منسوخ کردی۔ 
اس ضمن میں  کورٹ نے سنیچر کو تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں  کہاگیا ہے کہ استغاثہ کے پاس عمران خان کے خلاف انتہائی پختہ ثبوت ہیں  جن میں   آڈیو اور ویڈیو ریکارڈنگ شامل ہے۔ عدالت کے مطابق یہ ریکارڈنگ ظاہر کرتی ہے کہ جناح ہاؤس میں  ہونے والے تشدد کو اُکسانے میں عمران خان کا کلیدی رول ہے۔ جج منظر علی گل نے جناح ہاؤس کے مقدمے میں ۷؍ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ میں عینی شاہدین کے بیانات کا بھی حوالہ دیا۔ عدالت نے کہا ہے کہ بانی ٔ پی ٹی آئی عام آدمی نہیں ہیں، ان کا بیان اپنے ورکرز اور سپورٹرز کیلئے اہمیت رکھتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:شام میں بشارالاسد کو جھٹکا، باغی حلب شہر میں داخل

تحریری فیصلے کے مطابق پارٹی کی دوسری لائن کی لیڈرشپ چیئرمین یا بانی کا بیان مسترد کرنے کا سوچ نہیں سکتی، پولیس کے مطابق جس دن عمران خان نے اپنے کارکنوں کو ہدایت دی اسی دن جلاؤ اورگھیراؤ کے درجنوں واقعات ہوئے۔ 
عدالت نے تسلیم کیا کہ مظاہرین نے صرف فوجی تنصیبات، سرکاری ادارے اور پولیس اہلکاروں پر حملے کیے، کسی پرائیویٹ املاک کو نقصان نہیں پہچایا گیا، پراسکیوشن کے مطابق سازش درخواست گزار کی زمان پارک رہائش گاہ سے رچائی گئی، عدالت کو بانی پی ٹی آئی کو ضمانت دینے کا کوئی جواز نہیں ملا۔ یا درہے کہ ۹؍ مئی کو پاکستان کے جناح ہاؤس میں  بڑے پیمانے پر تشدد ہوا تھا جس کیلئے پولیس نے عمران خان کو کلیدی ملزم بنایا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK