• Fri, 20 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اڈانی گروپ کو دھچکا، کینیا کی عدالت نے ایئر پورٹ لٖیز سودے پر روک لگادی

Updated: September 11, 2024, 12:03 PM IST | Agency | New Delhi

کینیائی حکومت کیساتھ ۱ء۸۵؍ ارب ڈالر کا سودا ہوا جس کے تحت اڈانی گروپ کو۳۰؍ سال کیلئے نیروبی ایئرپورٹ لیزپر مل رہا تھا۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

 اڈانی گروپ کو کینیا کی ہائیکورٹ نے بڑا دھچکا دیا ہے۔ ہندوستانی کمپنی نے کینیا کے سب سے بڑے ایئرپورٹ کو لِیز پر لینے کیلئے کینیائی حکومت سے سودا کیا۔ جسےکینیائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا، اس معاملے پر شنوائی کرتے ہوئے عدالت نے سودے پر روک لگادی ہے۔ فائنانشیل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ۱ء۸۵؍ ارب ڈالر کی اس ڈِیل کے ذریعہ اڈانی ایئرپورٹ ہولڈنگ لمٹیڈ کو کینیا کے دارالحکومت نیروبی کے جومو کینیاٹا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو ۲۰؍ سال تک آپریٹ کرنے کا حق ملنے والا تھا۔ یہ کینیا کا سب سے بڑا ایئرپورٹ ہے۔ لیکن عدالت کے اگلے حکم تک اس معاہدے پر عمل درآمد پر روک لگادی گئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:اشیاء و خدمات پر جی ایس ٹی میں کہیں تخفیف کہیں اضافہ

بلومبرگ کی کی ایک رپورٹ کے مطابق نیروبی میں  جومو کینیاٹا انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو اڈانی ایئرپورٹ کی لِیز پر دینے کے کینیا حکومت کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کیا گیا ہے۔ کینیا ہیومن رائٹس کمیشن کے ساتھ ساتھ وکلاء کی تنظیم نے بھی اس قدم کو غیر آئینی بتایا ہے۔ انہوں  نے اپنی عرضداشت میں کہا ہے کہ منافع بخش ایئرپورٹ کو کسی پرائیویٹ کمپنی کو لِیز پر دینے کا کوکوئی جواز نہیں  ہے۔ یہ گڈگورننس، جوابدہی، شفافیت اور عوامی سرمایہ کے جائز اور ذمہ دارانہ استعمال کے آئینی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔ حالانکہ کینیا کی سرکار نے معاہدے کا دفاع کیا ہے۔ 
معاہدہ کیا ہے؟
  اڈانی انٹرپرائزیس نے ابو ظہبی میں  واقع اپنی معاون کمپنی گلوبل ایئرپورٹس آپریٹر کے توسط سے ایئرپورٹس انفراسٹرکچر کا قیام کیا ہے۔ کمپنی نے کینیا حکومت کو ۲۰۲۹ء تک ایک نئے ٹرمنل اور ٹیکسی وے سسٹم کیلئے ۷۵۰؍ ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی پیشکش کی ہے۔ ساتھ ہی ۲۰۳۵ء تک ایئر پورٹ میں بہتری کیلئے اضافی ۹۲؍ ملین ڈالر سرمایہ کاری کا بھی منصوبہ بنایا ہے۔ 
 قابل ذکر ہے کہ کینیا ایوی ایشن ورکرز یونین نے بھی اس سودے کی مخالفت کی ہے۔ یونین نے کہا ہے کہ اس سے مقامی افرادکے بے روزگار ہونے کا خطرہ ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK