• Wed, 22 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

عالمی دفاعی اخراجات کے معاملے میں امریکہ سرفہرست، دوسرے نمبر پر چین، جنوبی ایشیا میں ہندوستان آگے

Updated: April 23, 2024, 11:37 AM IST | Agency | New Delhi

اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ (ایس آئی پی آر آئی) کی سالانہ رپورٹ کے مطابق دنیا میں مسلسل نویں سال عالمی دفاعی اخراجات میں اضافہ ہو اہےاور یہ ۲۴ء۴۳؍کھرب ڈالرز تک جاپہنچا ہے۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

عالمی سطح پر دفاعی اخراجات میں اضافہ ہورہا ہے۔ اس حوالے سے سالانہ رپورٹ جاری کرنے والے ’اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ‘ کا دعویٰ ہے کہ دنیا میں مسلسل نویں سال عالمی دفاعی اخراجات میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ ۲۰۲۳ءمیں مجموعی طور پر۲۴ء۴۳؍ کھرب ڈالرز تک جا پہنچا ہے۔ ’ایس آئی پی آرآئی ‘ کی جانب سے پیر کو جاری کردہ رپورٹ کے مطابق عالمی دفاعی اخراجات میں اضافے کو یوکرین، ایشیا، اوشیانا (بحر الکاہل سے ملحقہ خطہ) اور مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی سے جوڑا جا سکتا ہے۔ تاہم اگر کسی ایک خطے کی بات کی جائے تو دفاع پر سب سے زیادہ اضافہ افریقہ میں دیکھا گیا جو۲۰۲۲ء کے مقابلے میں ۲۲؍ فیصد زیادہ تھا۔ 
 رپورٹ کے مطابق دفاع پر سب سے زیادہ اخراجات کرنے والے پانچ ممالک میں  امریکہ سرفہرست ہے جس نے۹ء۱۶؍ کھرب ڈالرز خرچ کئے۔ دوسرے مقام پر روس ہے جس نے۲ء۹۶؍ کھرب ڈالرز خرچ کئے۔

یہ بھی پڑھئے: ’ وزیراعظم کے بیان سے ملک کی جمہوریت اور سیکولر شبیہ کو عالمی سطح پر ناقابل تلافی نقصان پہنچا‘

اس کے بعد چین کاتیسرا نمبر آتا ہے جس نے۱ء۰۹؍ کھرب ڈالرز خرچ کئے ہیں ۔ ہندوستان اس معاملے میں  چوتھے مقام پر ہے اور اس نے ۰ء۸۳۶؍کھرب ڈالرز خرچ کئے جبکہ پانچویں  مقام پر رہنے والے سعودی عرب نے ۰ء۷۵۸؍کھرب ڈالر خرچ کئے ہیں ۔ ۲۰۲۲ء میں بھی یہی ممالک بالترتیب پہلے پانچ ممالک کی فہرست میں شامل تھے۔ ۲۰۲۳ء کے اعداد و شمار کے مطابق ان پانچ ممالک نے مجموعی طور پر دنیا کے۶۰؍ فیصد دفاعی اخراجات کیے۔ جس میں امریکہ کا تنہا۳۷؍فیصد، چین کا۱۲؍ فیصد، روس کا۴ء۵؍ فیصد، انڈیا کا۳ء۴؍ فیصد اور سعودی عرب کا ۳ء۱؍ فیصد حصہ شامل ہے۔ 
 سپری کی جانب سے کی جانے والی عالمی درجہ بندی کے مطابق پاکستان گزشتہ ایک دہائی کے مقابلے میں دفاع پر اخراجات کی مد میں کم ترین سطح پر کھڑا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال۲۴۔ ۲۰۲۳ء میں پاکستان نے دفاع پر۸ء۵؍ ارب ڈالرز خرچ کیے۔ جو۲۰۱۴ء سے۲۰۲۳ء (دس سالوں کی) اوسط کے مطابق منفی۱۳؍ فیصد بنتی ہے۔ 
 ہندوستان عالمی درجہ بندی میں ۸۳ء۶؍ ارب ڈالرز کے دفاعی اخراجات کے ساتھ۲۰۲۳ء میں عالمی سطح پر چوتھے، ایشیا میں تیسرے نمبر پر اور جنوبی ایشیا میں پہلے نمبر پر رہا۔ عالمی دفاعی اخراجات میں ہندوستان کا حصہ ۴ء۳؍ فیصد رہا۔ مشرق وسطیٰ اور خلیجی ممالک کی بات کریں تو ان میں سعودی عرب۷۵ء۸؍ ارب ڈالرز خرچ کیے اور عالمی درجہ بندی میں پانچویں نمبر پر رہا۔ اسرائیل نے۲۷ء۵؍ ارب ڈالرز خرچ کیے اور عالمی درجہ بندی میں ۱۵؍ویں نمبر پر رہا۔ ایران نے۳ء۱۰؍ ارب ڈالرز خرچ کیے اور عالمی درجہ بندی میں ۲۶؍ویں نمبر پر رہا۔ کویت نے ۷ء۸؍ ارب ڈالرز خرچ کیے اور عالمی درجہ بندی میں ۳۲؍ویں نمبر پر رہا۔ عمان نے۵ء۹؍ ارب ڈالرز خرچ کئے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK