• Sat, 23 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

گھر میں ۱۵؍دنوں میں۵؍مرتبہ چوری کا معاملہ ملزمین کی گرفتاری کیلئے وکیل ہائی کورٹ سے رجوع!

Updated: October 07, 2024, 11:35 AM IST | Nadeem Asran | Mumbai

دادر ہندو کالونی میں رہنے والے وکیل دھروتی مان جوشی نے مسلسل ۲ ؍ہفتے سے اپنے گھر میں ہونے والی چوری اور پولیس کے تفتیش میں دلچسپی نہ لینے اورملزم کو پکڑنے میں ناکام ہونے کا الزام لگاتے ہوئے بامبے ہائی کورٹ میں عرضداشت داخل کی ہے۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

دادر ہندو کالونی میں رہنے والے وکیل دھروتی مان جوشی نے مسلسل ۲ ؍ہفتے سے اپنے گھر میں ہونے والی چوری اور پولیس کے تفتیش میں دلچسپی نہ لینے اورملزم کو پکڑنے میں ناکام ہونے کا الزام لگاتے ہوئے بامبے ہائی کورٹ میں عرضداشت داخل کی ہے۔ وہیں بامبے ہائی کورٹ کی ۲؍ رکنی بنچ کے استفسار پر ماٹونگا پولیس نے سی سی ٹی وی کا جائزہ لینے اور مشتبہ افراد سے پوچھ تاچھ کرنے کی اطلاع دیتے ہوئے جلد ہی ملزم کو گرفتار کرلینے کی امید ظاہر کی ہے۔ 
  متاثرہ وکیل نے داخل کردہ عرضداشت کے ذریعہ بامبے ہائی کورٹ کی ۲؍ رکنی بنچ کے جسٹس ریوتی موہیتے ڈیرے اور جسٹس پرتھوی راج چوہان کو بتایا کہ وہ دادر ہندو کالونی میں اپنے اجداد کے مکان میں رہتے ہیں جو ۱۹۳۸ءسے یہاں رہتے تھے۔ گزشتہ ماہ ۱۵؍ اگست سے ۲۵؍ اور ۳۰؍ اگست کے درمیان ان کے گھر میں ۵؍ مرتبہ چوری کو انجام دیا گیا جس میں ان کے گھر کا قیمتی سامان، گیس سلنڈر اور تالا تک چرا لیا گیا ۔ وکیل نے یہ بھی بتا یا کہ چونکہ مذکورہ بالا بلڈنگ کا شمار مخدوش عمارت میں کر دیا گیا ہے اس لئے وہ قریب ہی ایک بلڈنگ میں مقیم ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے:ٹی آر پی گھوٹالہ معاملہ ارنب گوسوامی و دیگر ملزمین کیخلاف الزامات خارج

وکیل کا یہ بھی کہنا تھا کہ بند گھر میں چوری ہونا کوئی نئی بات نہیں ہے لیکن ۱۵؍ دنوں میں ۵؍ بار چوری کی گئی ہے اور پولیس اس سلسلہ میں نہ تو کارروائی کررہی ہے اور نہ مکینوں کا ہی بیان درج کیا ہے۔ انہوں اس بات کی بھی نشاندہی کی ہے کہ ان کے پڑوس میں بھی چوری ہوئی ہے اور پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ 
  وہیں ۲؍ رکنی بنچ نے جب پولیس سے استفسار کیا تووکیل استغاثہ وی این ساگرے نے بتایا کہ ’’پولیس نے سی سی ٹی وی کیمرہ کا جائزہ لیا ہے اور کئی مشتبہ افراد سے پوچھ تاچھ بھی کی ہے۔ ‘‘ وکیل نےپولیس کے ذریعہ جلد ہی ملزم کو گرفتار کئے جانے کا بھی یقین دلایا ہے۔ کورٹ نے پولیس کو مذکورہ بالا معاملہ کو جلد سے جلد حل کرنے اور کورٹ کو اس سے آگاہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت کو ۲۵؍ اکتوبر تک کیلئے ملتوی کر دیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK