شرکاء نے توحید جویلرس کو اسلامی طریقہ سے تجارت کرنے پرمبارکباد اور دعائیں دیں۔
EPAPER
Updated: May 06, 2024, 12:12 PM IST | Mumbai
شرکاء نے توحید جویلرس کو اسلامی طریقہ سے تجارت کرنے پرمبارکباد اور دعائیں دیں۔
اتوار کی شام کلیئر روڈپر واقع عبدالحمید انصاری چوک پر توحید جویلرس کی ۸؍ویں دکان کا افتتاح معروف شخصیت ثناء خان اور ان کے شوہر مفتی انس کے ہاتھوں عمل میں آیا۔
یہاں مفتی انس نے توحید جویلرس کے صبح جلد کام شروع کرنے اور اول ذکر و اذکار کرنے کے عمل پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے دعا بھی دی کہ اللہ جلد ان کی دکانوں کی تعداد ۸؍ سے ۸۰۰؍ تک پہنچا دے۔
ثناء خان نے اس تقریب میں شرکت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود بھی تجارت کرتی ہیں لیکن یہاں آکر انہیں تجارت کے تعلق سے چند مزید بہتر باتیں معلوم ہوئی ہیں جو وہ اپنی تجارت میں شامل کرسکتی ہیں۔ انہوں نے توحید جویلرس کے قوم کی خدمت کے جذبہ کی بھی تعرف کی اوردوبارہ یہاں آنے کی خواہش ظاہر کی۔
یہ بھی پڑھئے: ’’ملک اور آئین کو بچانے کیلئے ووٹ دیجئے‘‘
اس افتتاحی تقریب میں جامع مسجد ممبئی کے مفتی اشفاق اور شہر کی دیگر معزز شخصیات نے بھی شرکت کی۔
دکان کے ایک نمائندے نے شرکاء کو یقین دلایا کہ توحید جویلرس کی کسی بھی دکان پر اگر کوئی اندھا بہرا انسان بھی خریداری کرنے آئے گا تو کسی بھی سیلز مین سے وہ ذرہ برابر بھی دھوکہ نہیں کھائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ توحید جویلرس نے بازار میں داخلے کے بعد ۱۰۰؍ فیصد ری سیل کو متعارف کرایا۔ یعنی کوئی گاہک ان کی دکان سے جتنا سونا خریدتا ہے وہ جب چاہے دکان پر آکر اس وقت کی موجودہ قیمت پر فروخت کرسکتا ہے۔ ان کی دکان میں سونا رہن رکھنے سے بھی منع کیا جاتا ہے تاکہ لوگ سود سے بچ سکیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کے یہاں خالص سونا ملتا ہے جو معیاری، مشین سے جانچ کیا ہوا اور حکومت سے منظور شدہ ہوتا ہے جس کی کہیں بھی جانچ کروائی جاسکتی ہے۔