• Sun, 26 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

سردی میں اضافہ، کئی شہروں میں درجۂ حرارت میں کمی

Updated: December 16, 2024, 12:56 PM IST | Agency | Pune

مزید دودن تک سرد لہر چلنے کی پیش گوئی، مختلف مقامات پر سرد ہوا سے بچنے کیلئے الاؤ کا سہارا لیا جارہا ہے۔

People are sitting around the bonfire to avoid the cold. Photo: INN
لوگ سردی سے بچنے کیلئے الاؤ کے گرد بیٹھے ہیں۔ تصویر: آئی این این

ریاست کے کئی شہروں میں درجہ حرارت گر گیا ہے جس سے سردی میں  اضافہ ہواہے۔ خاص طو ر پر شمالی مہاراشٹر میں درجہ حرارت میں زبردست گراوٹ آئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ریاست میں سرد لہر مزید۲؍ دن تک جاری رہے گی۔ 
 پونے او ر ریاست کے دیگر شہروں میں سردی کا زور بڑھ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پونے شہر میں سنیچر کو کم سے کم درجہ حرارت۱۰ء۱؍ ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھئے:آج سے سرمائی اجلاس کا آغاز، اپوزیشن گھیرنے کیلئے تیار

مغربی مہاراشٹر کی طرح مراٹھواڑہ، شمالی مہاراشٹر اور ودربھ میں بھی کم سے کم درجہ حرارت گر گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ دو دن تک ریاست میں دانت بجنے والی سردی ہوگی۔ اس دوران مختلف مقامات پر لوگ سر د لہروں سے بچنے کیلئے الا ؤ کا سہارا لے رہے ہیں۔ سنیچر کو جلگاؤں شہر میں کم از کم درجۂ حرارت ۸ء۴؍ ڈگری اور ناگپور میں ۴ء۹؍ ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ 
اسی طرح سنیچر کو اورنگ آباد، ناندیڑ، بلڈانہ اور اکولہ شہروں میں کم ازکم درجۂ حرارت۱۰ء۶؍ ڈگری رہا۔ دسمبر میں پہلی بار ان مقامات پر کم سے کم درجۂ حرارت۶ء۱۰؍گری تک گر گیا۔ اس سے قبل دسمبر۲۰۲۲ء کے پہلے ہفتے میں کم ازکم درجہ حرارت ۸ء۱۰؍ ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK