• Fri, 27 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

میٹا: عبرانی مشمولات پر بڑھتی نگرانی، کراؤڈ ٹینگل بند، محققین سراپا احتجاج

Updated: August 16, 2024, 10:07 PM IST | Inquilab News Network | London

میٹا کے کارآمد فیچر کراؤڈٹینگل کی مدد سے معلومات کے بہاؤ کو ٹریک کیا جاسکتا ہے اور جھوٹی خبروں/ فیک نیوز پھیلانے والوں کا پتہ لگایا جاسکتا ہے۔ چند تحقیقی اداروں نے میٹا سے درخواست کی ہے کہ وہ کراؤڈ ٹینگل کو چھ ماہ بعد بند کرے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کے عوامی زندگی پراثرات کی اسٹڈی کرنے کیلئے یہ ٹول نہایت کارآمد ہے۔ تاہم، ماہرین کا کہنا ہےکہ عبرانی مشمولات پر بڑھتی نگرانی کی وجہ سے میٹا نے یہ فیچر بند کیا ہے۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فیس بک اور انسٹاگرام کی پیرنٹ کمپنی میٹا نے کراؤڈٹینگل نامی فیچر کو بند کرنے اعلان کیا ہے۔ کراؤڈٹینگل ایک کارآمد ٹول تھا جس کی مدد سے سوشل میڈیا پر نظر رکھنے والے ادارے اور تحقیق داں اور صحافی بڑی آسانی سے کم وقت میں سوشل میڈیا پوسٹس کا تجزیہ کرسکتے تھے۔ میٹا کا فیصلہ امریکہ کے صدارتی انتخابات سے کچھ ماہ قبل سامنے آیا ہے۔ اس کے علاوہ، کمپنی، عبرانی مواد کو کنٹرول کرنے میں بھی جدوجہد کا سامنا کررہی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:بنگلہ دیش تشدد : تفتیش کیلئے اقوام متحدہ فیکٹ فائنڈنگ ٹیم بھیجے گی

کراؤڈٹینگل کو سال رواں کے ابتداء میں لانچ کیاگیا تھا۔ اس کو اچانک بند کردینے سے سوشل میڈیا تحقیق داں اور تحقیقی ادارے اس فیصلہ کے خلاف احتجاج کررہے ہیں جن میں سینٹر فار ڈیموکریسی اینڈ ٹیکنالوجی، اٹلانٹک کائونسل کی ڈیجیٹل فارینسک ریسرچ لیب، ہیومن رائٹس واچ اور نیویارک یونیورسٹی کا سینٹر فار سوشل میڈیا اینڈ پولیٹکس شامل ہیں۔ چند اداروں نے میٹا سے درخواست کی ہے کہ وہ کراؤڈٹینگل کو چھ ماہ بعد بند کرے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کے عوامی زندگی پر اثرات کی اسٹڈی کرنے کیلئے یہ فیچر نہایت کارآمد ہے۔

یہ بھی پڑھئے:’استری۲‘ پہلے ہی دن سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی دوسری فلم

کراؤڈٹینگل کی مدد سے معلومات کے بہاؤ کو ٹریک کیا جاسکتا تھا اور جھوٹی خبروں/ فیک نیوز پھیلانے والوں کا پتہ لگایا جاسکتا تھا۔
کمپنی کراؤڈٹینگل کو بند کرکے میٹا کنٹینٹ لائبریری نامی نیا ٹول متعارف کرا سکتی ہے جو کمنٹس کا بھی تجزیہ کرنے کی صلاحیت کا حامل ہوگا۔ یہ ٹول غیر نفع بخش تنظیموں کے تحقیق دانوں کو درخواست کرنے پر مہیا کرایا جائے گا۔ نیوز ایجنسیوں اور دیگر تجارتی مقاصد کیلئے اس ٹول کو استعمال نہیں کیا جاسکے گا۔ حال ہی میں رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ میٹا اسرائیل فلسطین جنگ سے متعلق  عبرانی زبان میں قابل اعتراض مواد کو ڈٹیکٹ کرنے میں دقتوں کا سامنا کررہا ہے۔ 
عرب نیوز نے رواں ماہ کی شروعات میں رپورٹ کیاتھا کہ اندرونی پالیسی میں تبدیلی کے باوجود میٹا کی کم سرمایہ داری کی وجہ سے پلیٹ فارم پر پرتشدد اور نقصاندہ مواد میں اضافہ ہوا ہے جو زیادہ تر عبرانی زبان میں ہے۔ میٹا پر فلسطینیوں کے متعلق قابل اعتراض مواد کیلئے بھی کئی بار تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK