• Fri, 18 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ہندوستان اور آسٹریلیا کی جانب سے پپوانیوگنی کو مدد کی پیشکش

Updated: May 29, 2024, 10:36 AM IST | Agency | Canberra / New Delhi

آسٹریلیا نے ہلاکت خیزحادثات کیلئے امدادی پیکیج کا اعلان کیا جبکہ وزیر اعظم نے ہر ممکن مدد کی پیشکش کی۔

A rock removal effort in a village in Enga province. Photo: AP/PTI
اینگا صوبے کے ایک گاؤں میں  چٹان ہٹانے کی کوشش۔ تصویر :اے پی/ پی ٹی آئی

کینبر/ نئی دہلی ا( ایجنسی): ہندوستان اور آسٹریلیا نے چٹان حادثات سے متاثر پپوانیوگنی کی مدد کی پیشکش کی ہے۔ میڈیار پورٹس کے مطابق آسٹریلیا نے ہلاکت خیز چٹان حادثات سے متاثر پپوا نیو گنی کیلئے امدادی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ آسٹریلیائی حکومت نے پیر کی رات کہا کہ وہ تلاش، راحت رسانی اور باز آباد کاری کے اقدامات میں مدد کیلئے پپوا نیو گنی کو ابتدائی مدد، تکنیکی ماہرین اور ہنگامی امدادی سامان کی فراہمی کیلئے ۲ء۵؍ ملین آسٹریلیائی ڈالر (۱۶؍ لاکھ امریکی ڈالر) بھیجے گی۔ یادرہےکہ پپوا نیو گنی کے نیشنل ڈیزاسٹر سینٹر کے مطابق پپوا نیو گنی کے دشوار گزارصوبہ اینگا میں بڑے پیمانے پر چٹان کھسکنے کے حادثات میں ۲؍ ہزارسے زیادہ افراد زندہ دب گئے ہیں۔ امدادیپیکیج کے تحت آسٹریلیائی ماہرین آسٹریلیائی ڈیفنس فورس کی مدد سے باز آباد کاری کی کوششوں میں مدد فراہم کریں گے۔ اسی طرح چٹان کھسکنے کے حادثات والے علاقے میں مقامی باشندوں کی فوری ضروریات کو پورا کرنے کیلئے آسٹریلیا کی طرف سے خواتین اور بچوں کی پناہ گاہ، حفظان صحت کی کٹس اور خصوصی مدد فراہم کی جائے گی۔ 

یہ بھی پڑھئے: مختلف شہروں میں اسرائیل مخالف مظاہرے

ادھر وزیر اعظم نریندر مودی نے پپوا نیو گنی میں چٹان کھسکنے کے حادثات سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیااور اس ملک کو ہر ممکن مدد کی پیشکش کی۔ 
 وزیراعظم نریندر مودی نے ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں لکھا، ’’پپوا نیو گنی میں تباہ کن چٹان کھسکنے کے حادثات سے ہونے والے جانی اورمالی نقصان سے بہت دکھ ہوا ہے۔ متاثرہ خاندانوں سے ہم تعزیت کرتے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کرتے ہے۔ ہندوستان ہر ممکن تعاون اور مدد کیلئے تیار ہے۔ ‘‘ 
 یادرہے کہ پپوا نیو گنی میں سنیچر کو دارالحکومت پورٹ مورسبی سے۶؍سو کلومیٹر شمال مغرب میں واقع صوبہ اینگا ایک پہاڑی پر ہونے والے چٹان کھسکنے کے ہلاکت خیز حادثات کے بعد وہاں کی حکومت نے امدادی کارروائیوں کیلئے باضابطہ طور پربین الاقوامی مدد طلب کی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK