مائکرو سافٹ کمپنی کے چیئرمین اور سی ای او ستیہ ناڈیلا نے منگل کو کہاکہ ان کی کمپنی ہندوستان میں کلاؤڈ اور اے آئی انفراسٹرکچر کی توسیع کیلئے ۳؍ بلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔اس کے ذریعے ہندوستان میں ایک کروڑ افراد کو اے آئی ( مصنوعی ذہانت ) کی تربیت دی جائے گی۔
مائکرو سافٹ کمپنی کے چیئرمین اور سی ای او ستیہ ناڈیلا ۔ تصویر: آئی این این
مائکرو سافٹ کمپنی کے چیئرمین اور سی ای او ستیہ نڈیلا نے منگل کو کہاکہ ان کی کمپنی ہندوستان میں کلاؤڈ اور اے آئی انفراسٹرکچر کی توسیع کیلئے ۳؍ بلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی، جس کے تحت ملک میں ایک کروڑ افراد کو اے آئی تربیت فراہم کی جائے گی۔ یہ اعلان کرتے ہوئے نڈیلا نے کہا کہ’’ ہندوستان میں شاندار تحریک چل رہی ہے، یہاں افراد مختلف فنون کے ماہر ہیں۔میں ہندوستان میں اب تک واحد سب سے بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کرتے ہوئے واقعی بہت پرجوش ہوں۔ ہندوستان میں کمپنی علاقائی توسیع کر رہی
یہ بھی پڑھئے: جگدیپ سنگھ دنیا میں سب سے زیادہ تنخواہ لینے والے سی ای او
ہے۔ ہندوستان میں ہرشخص اور ادارے کو بااختیار بنانے کا مشن ہی کمپنی کی کامیابی کا رازہے۔اس مقصد کو یقینی بنانے کیلئے ہندوستان میں موجود انسانی سرمائے کو بے پناہ مواقع اور صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کے قابل بنایا جائے گا، اور ٹیکنالوجی میں وہ استطاعت موجود ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم آج اپنے عزم کا اعلان کر تے ہوئے ایک تحریک محسوس کر رہے ہیں، ہمارا ہمیشہ سے یہ مقصد رہا ہے کہ ہم ہندوستان میں ۲۰۳۰ء تک ایک کروڑ افراد کو اے آئی (مصنوعی ذہانت) ہنر کی تربیت دیں۔‘‘