• Tue, 17 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ہندوستان: یوکرین معاملے پر روس کے ساتھ اختلاف غیرحقیقی

Updated: July 10, 2024, 11:11 PM IST | Mosco/ New Delhi

ہندوستان کے خارجہ سیکریٹری ونے کواترا نے ان خبروں کو غیر حقیقی قرار دیا جس میں یوکرین معاملے میں دونوں ملکوں میں اختلاف کی بات کہی گئی تھی،اس قیاس کی وجہ دونوں ملکوں کے مابین اعلیٰ سطحی وفود کی ملاقات نہ ہونا بتایا جارہا ہے۔

Narendra Modi (left) Vladimir Putin (right). Photo: PTI
نرینددر مودی(بائیں) ولادیمیر پوتن(دائیں)۔ تصویر : پی ٹی آئی

بدھ کو ہندوستان نے ان خبروں کو غیر حقیقی قرار دیا جس میں کہا جا رہا تھا کہ نریندر مودی کے روس کے دورہ پردونوں ممالک کے درمیان ہونے والی اعلیٰ سطحی ملاقات کے رد ہونے کی وجہ یوکرین کے معاملے میں ہندوستان کے روس کے ساتھ اختلاف ہیں۔ہندوستان کے خارجہ سیکریٹری ونے کواترا  نےمیڈیاسے کہا کہ’’ میری دانست میں وزیر اعظم کے روسی دورے پر ایسی کوئی ملاقات رد نہیں ہوئی ہے۔‘‘ بات انہوں نے اس سوال کے جواب میں کہی جس میں قیاس لگایا جا رہا تھا کہ ماسکو میں کچھ اختلاف کی بنا پر ایک اجلاس کو رد کرناپڑا۔انہوں نے کہا کہ’’میں یہ سن کر حیرت زدہ ہوں لیکن اس غیرحقیقی بات میں کوئی سچائی نہیں ہے،دراصل یہ گمراہ کن ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: اردن: بڑھتی ہوئی پناہ گزیں آبادی کیلئے حکومت کی عالمی برادری سے مدد کی اپیل

انہوں نے مزید کہا کہ’’ حقیقت یہ ہے کہ نریندر مودی اور پوتن کی ملاقات دونوں جانب سےطے شدہ وقت سے کہیں لمبی چلی۔اور کسی بھی قسم کا کوئی پروگرام منسوخ نہیں ہوا ہے۔اس سے پہلےروس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے کریملین کے ترجمان دیمتری پوسکو ف کے حوالے سے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور صدر پوتن نے طے کیا ہے کہ وہ معاملات کو بے تکلفانہ رکھیں گے، جس میں تمام موضوعات کا بنا کسی اعلیٰ سطحی اجلاس کے موثر انداز میںاحاطہ کیا جائے گا۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ’’ دونوں لیڈر وںکی ملاقات کے بعد بڑے وفود کی ملاقات کیوں نہیں ہوئی؟‘‘تو پوسکوف نے کہا کہ’’ ایسا کچھ مسئلہ کی وجہ سے نہ ہو سکا، لیکن پوتن اور مودی کی ملاقات تین کھنٹے جاری رہی جس میں تعاون کےتمام بڑے شعبوں کےبا اختیار عہدیداروںنے شرکت کی۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK