• Thu, 12 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

شام: ہندوستان نے ۷۵؍ شہریوں کو جنگ زدہ ملک سے بحفاظت نکالا

Updated: December 11, 2024, 4:01 PM IST | Inquilab News Network | Damascus

ہندوستان کی وزارتِ خارجہ نے بتایا کہ شام میں حالیہ پیش رفت کے بعد ہندوستانی شہریوں کے انخلاء کو انجام دیا گیا۔

India Safely Evacuates 75 Citizens from Syria.Photo: INN
ہندوستان نے شام سے ۷۵؍ شہریوں کو بحفاظت نکالا۔ تصویر: آئی این این

اسلام پسند باغیوں کے دمشق پر قبضہ کرنے اور صدر بشار الاسد کا تختہ پلٹنے کے بعد ہندوستان نے شام سے اپنے ۷۵؍ شہریوں کو بحفاظت نکال لیا۔ ان شہریوں میں جموں اور کشمیر کے زائرین بھی شامل تھے۔ ہندوستان کی وزارتِ خارجہ نے بیان دیا کہ شام میں حالیہ پیش رفت کے بعد ہندوستانی شہریوں کے انخلاء کو انجام دیا گیا۔ وزارت نے مزید بتایا کہ ہندوستانی شہری، بحفاظت لبنان پار کرچکے ہیں اور وہ تجارتی پروازوں سے ہندوستان واپس آئیں گے۔ وزارتِ خارجہ کے مطابق، شام سے بحفاظت نکالے گئے ۷۵؍ شہریوں میں جموں و کشمیر کے ۴۴؍ `زائرین` شامل ہیں جو سیدہ زینب شہر میں پھنسے ہوئے تھے۔ تمام ہندوستانی شہری بحفاظت لبنان پہنچ گئے ہیں اور وہاں سے ہندوستان کے لئے دستیاب تجارتی پروازوں کے ذریعہ واپس آجائیں گے۔

یہ بھی پڑھئے: شام پر اسرائیل کے شدید حملے، برّی فوج کی پیش رفت کا بھی دعویٰ

وزارت کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دمشق اور بیروت میں ہندوستان کے سفارت خانوں کے تعاون سے شہریوں کے انخلاء کو انجام دیا گیا۔ حکومتِ ہند، بیرون ملک ہندوستانی شہریوں کی حفاظت اور سلامتی کو سب سے زیادہ ترجیح دیتی ہے۔ شام میں باقی رہنے والے ہندوستانی شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ دمشق میں ہندوستانی سفارت خانے سے ان کے ہنگامی ہیلپ لائن نمبر ۹۹۳۳۸۵۹۷۳ ۹۶۳+ (اس نمبر پر واٹس ایپ کے ذریعہ بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔) اور ای میل آئی ڈی hoc.damascus@mea.gov.in پر اپ ڈیٹس کے لئے رابطے میں رہیں۔ حکومت صورتحال پر گہری نظر رکھ رہی ہے۔ واضح رہے کہ نومبر کے آخر میں، شام میں مسلح باغی افواج نے اگلے چند دنوں میں ایک ایک کر کے بڑے شہروں پر قبضہ کرلیا اور ۸؍ دسمبر کو دمشق پر قبضہ کے بعد اسلام پسند باغیوں نے اسد حکومت کے خاتمہ کا اعلان کردیا۔ شام کے سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے ایک بیان میں، حزب اختلاف کے جنگجوؤں کے ایک گروپ نے کہا کہ انھوں نے دمشق کو "آزاد" کر لیا ہے اور "ظالم الاسد" کا تختہ الٹ دیا ہے، مزید کہا کہ حکومت کی جیلوں میں قید تمام قیدیوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK