• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ہندوستان کا سری لنکا کے اسکول کو ڈجیٹل سازوسامان کا عطیہ

Updated: July 06, 2024, 10:10 PM IST | Colombo

ہندوستان نے سری لنکا کے اسکول کو ڈجیٹل سازوسامان کا عطیہ دیا ہے جبکہ نریندر مودی نے سری لنکا کے کیمپس میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنا لوجی (آئی آئی ٹی) کی تعمیر کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ ایک تقریب کے دوران سری لنکا کے صدر نے ہندوستان کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

Sri Lankan President Ranil Wickremesinghe. Photo: INN
سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے۔ تصویر : آئی این این

ہندوستان نے سنیچر کو سری لنکا کے جنوبی خطے میں واقع ایک اسکول کو  ڈجیٹل سازوسامان بطور عطیہ دیا۔ سنیچر کوجنوبی خطے گیل کے جنوبی ضلع میں منعقد ایک تقریب میں سری لنکا کے صدروکرما سنگھے اور ہندوستانی سفارتکار سنتوش جھا نے شرکت کی۔اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدررانیل  وکرما سنگھے نے کہا کہ’’ جدید ٹکنالوجی کے حصول میں ہم اپنے پڑوسی ملک کے تعاون کا بےحد شکر گذار ہوں ، ہندوستانی وزیر اعظم کا سری لنکا کے کیمپس میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنا لوجی (آئی آئی ٹی ) کی تعمیر کا ارادہ ظاہر کرنا ایک انتہائی لائق تحسین اقدام ہے۔سا تھ ہی دونوں ممالک کے مابین اینرجی کے شعبے میں تعاون کی پہل کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: تمل ناڈو: بہوجن سماج پارٹی کے چیف کے آرمسٹرانگ کا قتل، ۸؍ افراد حراست میں

مقامی رکن پارلمنٹ اور صحت و صنعت کے وزیر، ڈاکٹر رمیش پتھیرانہ نے کہا کہ ’’ ہم ہندوستانی حکومت کے اس مخلصانہ عمل کا تہی دل سے مشکور ہیں۔‘‘سری لنکا میں ہندوستان کےسفیر سنتوش جھا نے کہا کہ ’’بطور سری لنکا کے پڑوسی ملک کی حیثیت سے ہم ہمیشہ سری لنکا کی جانب تعاون کا ہاتھ بڑھاتے رہے ہیں، سری لنکا ہماری خارجہ پالیسی میں اہم مقام رکھتا ہے، ہندوستان سری لنکا میں بنیادی ڈھانچہ اور ٹکنالوجی کے تعلق سے تعاون کیلئے ہمیشہ مستعد رہے گا۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK