• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

تمل ناڈو: بہوجن سماج پارٹی کے چیف کے آرمسٹرانگ کا قتل، ۸؍ افراد حراست میں

Updated: July 06, 2024, 2:04 PM IST | Chennai

تمل ناڈو میں جمعہ کی شب ۶؍افراد کی گینگ نے بہوجن سماج پارٹی کے تمل ناڈو یونٹ کے چیف کے آرمسٹرانگ کو قتل کر دیا۔ پولیس نے اس معاملے میں ۸؍ افراد کو حراست میں لیا ہے۔ تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن نے ریاستی پولیس کو فوری تفتیش کا حکم دیا ہے۔

Bahujan Samaj Party State Chief K Armstrong. Photo: INN
بہوجن سماج پارٹی کے ریاستی چیف کے آرمسٹرانگ۔ تصویر: آئی این این

دی انڈین ایکسپریس نے رپورٹ کیا ہے کہ جمعہ کی شب چنئی میں ۶؍ افراد کی ایک گینگ نے بہوجن سماج پارٹی کے تمل ناڈو یونٹ کے چیف کے آرمسٹرانگ کا قتل کیا ہے۔ ۴۷؍ سالہ دلت سیاستداں، کو اس وقت قتل کیا گیا جب وہ اپنے گھر کے قریب اپنے حامیوں اور دوستوں سے گفتگو میں مشغول تھے۔ حملہ آوروں نے ان پر خنجر اور درانتی سے حملہ کیا تھا اور وہاں موجود لوگوں کو مداخلت کرنے کی کوشش نہ کرنے کی دھمکی دی تھی۔ 

سیاستداں کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا تھا۔ جمعہ کی شام ۷؍بجے یہ گینگ ۳؍ موٹربائیک پر سوار تھی۔ اس ضمن میں تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے اپنے ایکس پوسٹ میں لکھا ہے کہ جمعہ کی شب حملہ آوروں کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ یہ گینگ موٹربائیک پر جائے۔

آرمسٹرانگ پارٹی، اہل خانہ اور دوستوں سے میرا اظہار تعزیت ہے۔ میں نے ریاستی پولیس سے کہا ہے کہ وہ فوری طورپر اس معاملے کی تفتیش کرے اورقانون کے مطابق مجرمین کو انصاف کے کٹھہرے میں لا کر کھڑا کرے۔ ‘‘جمعہ کو سینئر پولیس آفیسر اسرا گارگ نے بتایا کہ ۸؍ مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا ہے اور مجرمین کو حراست میں لینے کیلئے ۱۰؍ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔ ان مشکوک افراد سے تفتیش کرنے کے بعد ہم جان سکیں گے کہ اس قتل کے پیچھے کا مقصد کیا تھا؟ تاہم، قتل میں تیز اسلحہ استعمال کئے گئے تھے۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: بہار میں جتنے بھی پُل گر رہے ہیں وہ سب جے ڈی یو حکومت میں تعمیر ہوئےہیں:تیجسوی یادو

بہوجن سماج پارٹی کی چیف مایاوتی نے ریاستی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ اس جرم کیلئے سزا کو یقینی بنائے۔‘‘ انہوں نے اپنے ایکس پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’تمل ناڈو کی بہوجن سماج پارٹی کے صدر کے آرمسٹرانگ کا قتل افسوس ناک اور قابل ملامت ہے۔ وہ پیشہ سے وکیل تھے اور و ہ ریاست میں ایک مضبوط دلت آواز کیلئے جانے جاتے تھے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: کیجریوال کی حمایت میں وکلاء کا چیف جسٹس کو خط

ڈی ایم کے کے لیڈر ایداپتی پلنی سوامی نے ریاستی حکومت پر ریاست میں قانون اور احکام کی بالادستی خراب ہونے پر تنقید کانشانہ بنایا ہے۔ خبر رساں ایجنسی این ڈی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’’میں کیا کہ سکتا ہوں؟ جب قومی پارٹی کے ریاستی چیف کو قتل کیا گیا ہے؟ ریاست میں قانون اور احکام کی بالادستی پر شرم آرہی ہے ۔ مجرمین کو پولیساور قانون کا کوئی ڈر نہیں رہ گیا۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK