وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جمعہ کو کہا کہ ہندوستان اور امریکہ مشترکہ طور پر ایک مضبوط طاقت ہیں اور وہ مل کر عالمی امن اور خوشحالی کو یقینی بنا سکتے ہیں۔
EPAPER
Updated: August 24, 2024, 1:08 PM IST | Agency | New Delhi
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جمعہ کو کہا کہ ہندوستان اور امریکہ مشترکہ طور پر ایک مضبوط طاقت ہیں اور وہ مل کر عالمی امن اور خوشحالی کو یقینی بنا سکتے ہیں۔
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جمعہ کو کہا کہ ہندوستان اور امریکہ مشترکہ طور پر ایک مضبوط طاقت ہیں اور وہ مل کر عالمی امن اور خوشحالی کو یقینی بنا سکتے ہیں۔ ہندوستانی کمیونٹی کے لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئےراجناتھ سنگھ نے جو امریکہ کے دورے پر ہیں، کہا کہ مودی حکومت ایک مضبوط، محفوظ اور خوشحال ہندوستان بنانا چاہتی ہے۔ ہندوستان اور امریکہ کو قدرتی اتحادی قرار دیتے ہوئے وزیر دفاع نےکہا کہ ان کے درمیان مضبوط ساجھیداری ہے اور اس سمت میں تعاون مسلسل بڑھ رہا ہے۔ انہوں نےکہاکہ حالیہ دنوں میں عالمی سطح پر ہندوستان کا قد بڑھ گیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:عباس انصاری کو ہائی کورٹ سے ضمانت، رہائی ابھی نہیں
انہوں نے کہا ’اس سے پہلے بین الاقوامی پلیٹ فارم پر ہندوستان کے خیالات پر توجہ نہیں دی جاتی تھی، لیکن آج پوری دنیا غور سے سن رہی ہے۔ سنگھ نے کہا کہ ۲۰۱۴ء سے پہلے ہندوستان `کمزور۵؍ معیشتوں میں سے ایک تھا جیسا کہ سرمایہ کاری فرم مورگن اسٹینلے نے کہا تھا لیکن آج یہ دنیا کی `شاندار۵؍معیشتوں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کمپنی کی حالیہ رپورٹ کا حوالہ دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان ۲۰۲۷ءتک تیسری سب سے بڑی معیشت بن جائے گا۔