• Sun, 24 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اداکارہ اونتیکا وندناپو نے ساؤتھ ایشین پرسن آف دی ایئر ایوارڈ غزہ کے نام کیا

Updated: April 17, 2024, 4:18 PM IST | Washington

ہندوستانی نژاد امریکی اداکارہ اور مین گرل کی اسٹار اونتیکا وندناپو کو امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی نے ساؤتھ ایشین پرسن آف دی ایئر کے ایوارڈ سے نوازا ہے۔ انہوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ میں اپنا یہ ایوارڈ غزہ کے لوگوں اور وہ لوگ جوغزہ میں ہمارے لوگوں کیلئے لڑ رہے ہیں، کے نام کرتی ہوں۔

Avantika Vandanapu. Image: X
اونتیکا وندناپو۔ تصویر: ایکس

ہندوستانی نژاد امریکی اداکارہ اور ’مین گرل‘‘ کی اسٹار اونتیکا وندناپوکو ہارورڈ یونیورسٹی نے ۱۰؍ اپریل کو ساؤتھ ایشین پرسن آف دی ایئر کے ایوارڈ سے نوازا ہے۔ انہوں نے یہ اعزاز حاصل کرنے کے بعد اپنی  تقریر میں کہا کہ ’’ میں فخر محسوس کر رہی ہوں کہ میں آج یہاں موجود ہوں کیونکہ ساؤتھ ایشین پرسن آف دی ایئرکا ایوارڈ حاصل کرنا فخر کی بات ہے اور میں اپنا یہ ایوارڈ غزہ کے لوگوں اور ہمارے ان بھائی بہنوں کو وقف کرنا چاہتی ہوں جو غزہ میں ہمارے لوگوں کیلئے لڑ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: مدینہ میں نمازیوں اور راہگیروں کو مفت چائے اور کافی پلانے والے اسماعیل الزائم انتقال کرگئے

مجھے لگتا ہے کہ یہ وہ لوگ ہے جو دنیا کو ناانصافی ، تشدد اور جبر سے پاک کر رہے ہیں۔میں اپنا یہ ایوارڈ ہمارے انسانی ہمدردی کے رہنماؤں اور ورلڈ سینٹرل کچن کے ان افراد کو جنہیں ہم نے اس ہفتے کھویا ہے، کے نام وقف کرتی ہوں۔ 

۱۹؍ سالہ اونتیکا وندناپو اپنی شاندار کامیابیوں اور قومی اور بین الاقوامی سطح پر انٹرٹینمینٹ انڈسٹری پر اپنے تاثرات کیلئے جانی جاتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہارورڈ یونیورسٹی جیسے باوقار ادارے کا اعزاز حاصل کرنافخر کی بات ہے ۔یہ اعزاز نہ صرف یہ کہ میری جدوجہد کا اعتراف ہے بلکہ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات اور عالمی میڈیا میں ہندوستانی نمائندے کے اہم کردار کا بھی ترجمان ہے۔‘‘

اونتیکا وندناپو حیدرآباد میں ایک تیلگو خاندان میںپیدا ہوئی تھی ۔ انہوں نے متعدد بالی ووڈ فلموں جیسے مین گرل، اسپن، سینئر ایئرمیں کام کیا ہے اور ہندوستانی اوٹی ٹی سیریز ’’بگ گرل ڈونٹ کرائے‘‘ کے ذریعے ہندوستانی سنیما میں قدم رکھا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK