• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ہندوستانی بحریہ نے ایرانی جہاز کو قزاقوں سے آزاد کرایا، ۲۳؍ پاکستانی عملہ محفوظ

Updated: March 30, 2024, 9:15 PM IST | Mumbai

ہندوستانی بحریہ نے جمعہ کو بحیرۂ عرب میں ماہی گیری کے ایک ایرانی جہاز اور اس میں سوار ۲۳؍ پاکستانی شہریوں کو بحری قزاقوں سے بچایا۔ اس آپریشن میں بحریہ کے دو جہاز ترشول اور سومیدھا نے حصہ لیا تھا۔۹؍ قزاقوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Photo: PTI
تصویر: پی ٹی آئی

ہندوستانی بحریہ نے جمعہ کو بحیرۂ عرب میں ماہی ماہی گیری کے ایک ایرانی جہاز اور اس میں سوار ۲۳؍پاکستانی شہریوں کو قزاقوں سے بچا یا۔ بحریہ نے کہا کہ اس نے یہ کارروائی ۲۸؍مارچ کو ایرانی ماہی گیری کے جہاز الکمبر پر قزاقی کے ممکنہ حملےکے بارے میں معلومات کی بنیاد پر کی تھی۔ بحریہ کے ایک ترجمان نے ایکس پر کہا کہ ’’بحریہ کے دو بحری جہاز، جو بحیرہ عرب میں میری ٹائم سیکوریٹی آپریشنز کیلئے تعینات تھے، ان کو ہائی جیک کئے گئے (ماہی گیری کے جہاز) کو روکنے کیلئے موڑ دیا گیا تھا جس میں ۹؍ مسلح قزاقوں کے سوار ہونے کی اطلاع تھی۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: کیرالا: مقامی آر ایس ایس لیڈر کے گھر سے ۷۷۰؍ کلو آتشی مادہ برآمد

بحریہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ ’’۱۲؍ گھنٹے سے زیادہ زبردست حکمت عملی کے اقدامات کے بعد... قزاقوں کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر کے۲۳؍پاکستانی شہریوں پر مشتمل عملے کو کامیابی کے ساتھ بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔‘‘ بحریہ نے یہ بھی کہا کہ اس کے خصوصی دستوں نے بحری جہاز کی سمندری صلاحیت کی جانچ کی اور اسے محفوظ علاقے میں لے جایا گیا تاکہ یہ ماہی گیری کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر سکے۔بحریہ نے کہا کہ قزاقوں نے ایرانی جہاز کو اس وقت ہائی جیک کر لیا جب یہ بحر ہند میں یمن کے ایک جزیرے سوکوترا سے تقریباً ۹۰؍سمندری میل جنوب مغرب میں تھا۔ بحریہ کے مطابق اس قزاق مخالف آپریشن میں آئی این ایس سومیدھا اور آئی این ایس ترشول کو تعینات کیا گیاتھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK