• Thu, 19 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بحر ہند کے ممالک تباہ کن سونامی کی ۲۰؍ ویں برسی منائیں گے

Updated: December 19, 2024, 3:26 PM IST | Banda Aceh

سونامی سے متاثرہ بحر ہند کے ممالک اگلے ہفتے (۲۶؍ دسمبر ۲۰۲۴ء)ان ۲؍ لاکھ ۲۰؍ ہزارسے زیادہ لوگوں کی یاد منائیں گے جو ۲۰؍ برس قبل’ باکسنگ ڈے‘ سونامی کی تباہی میں ہلاک ہوئے تھے۔

The tsunami caused widespread loss of life and property. Photo: INN.
اس سونامی میں بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہوا تھا۔ تصویر: آئی این این۔

سونامی سے متاثرہ بحر ہند کے ممالک اگلے ہفتے (۲۶؍ دسمبر ۲۰۲۴ءکو )ان ۲؍ لاکھ ۲۰؍ ہزارسے زیادہ لوگوں کی یاد منائیں گے جو ۲۰؍ برس قبل ’باکسنگ ڈے ‘ سونامی کی تباہی میں ہلاک ہوئے تھے۔ سونامی کی یہ لہریں بحر ہند کے آس پاس کےساحلوں سے ٹکرائی تھیں۔ سونامی کی ۲۰؍ ویں برسی پر سمندر کے کنارےیادگاریں اور مذہبی تقریبات پورے ایشیا سمیت انڈونیشیا، سری لنکا، ہندوستان اور تھائی لینڈ میں منعقد کی جائیں گی۔ یاد رہے کہ ۲۶؍ دسمبر۲۰۰۴ء کو کچھ علاقوں میں ۹۸؍ فٹ تک اونچی سونامی لہروں نے ساحلی علاقوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا تھاجس سے ہزاروں بے گھر ہو گئے تھے اور موسم سرما کی چھٹیوں پر آئے کئی سیاح بھی ہلاک ہوگئے تھے۔ 

یہ بھی پڑھئے: پاکستان:عمران خان اور ان کی اہلیہ کے خلاف القادر ٹرسٹ معاملے میں فیصلہ محفوظ

انڈونیشیا کے شہر باندا آچے میں زندہ بچ جانے والے ۷۰؍ سالہ ماہی گیر بہار الدین زینون نے کہاکہ میرے بچے، بیوی، والد، والدہ اورمیرے تمام بہن بھائی پانی میں بہہ گئے تھے۔ اسی طرح کا سانحہ دوسروں نے بھی محسوس کیا تھا۔ انڈونیشیا میں، جہاں ایک لاکھ ۶۰؍ ہزارسے زیادہ افراد ہلاک ہوئےتھے، سوگوارباندا آچے میں ایک سلسلے کی تقریبات کیلئے جمع ہوں گے، جو مقامی وقت کے مطابق صبح ۸؍بجے شروع ہوں گے۔ اس موقع پر سرکاری اہلکار، این جی او کے نمائندے اور عوام شہر کی عظیم الشان مسجد میں اجتماعی دعا سے قبل باندا آچے میں ایک اجتماعی قبر کا دورہ کریں گے جہاں تقریباً ۵۰؍ ہزارلاشیں دفن ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK