ہند نژاد امریکی کارکن کشما ساونت کا ویزا تیسری بار بھی رد ہوگیا۔ اس کی وجہ یہ بتائی گئی کہ وہ مودی حکومت کی ’’رجیکٹ لسٹ‘‘ میں ہیں۔ کشما نے دعویٰ کیاکہ انہیں ان کے سیاسی نظریات کی وجہ سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
EPAPER
Updated: February 07, 2025, 10:04 PM IST
ہند نژاد امریکی کارکن کشما ساونت کا ویزا تیسری بار بھی رد ہوگیا۔ اس کی وجہ یہ بتائی گئی کہ وہ مودی حکومت کی ’’رجیکٹ لسٹ‘‘ میں ہیں۔ کشما نے دعویٰ کیاکہ انہیں ان کے سیاسی نظریات کی وجہ سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
ہند نژاد امریکی کارکن کشما ساونت کا ویزا تیسری بار بھی رد ہوگیا۔ اس کی وجہ یہ بتائی گئی کہ وہ مودی حکومت کی ’’رجیکٹ لسٹ‘‘ میں ہیں۔ کشما نے دعویٰ کیاکہ انہیں ان کے سیاسی نظریات کی وجہ سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے ہندوستانی حکومت پر سیاسی انتقامی کارروائی کا الزام لگایا ہے۔ ہندوستان میں کشما کی بیمار والدہ سے ملنے کیلئے ان کی جدوجہد جاری ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ہندوستانی نژاد امریکی سابق کونسلر کشما ساونت کا ویزا رد، سیاسی انتقام کا الزام
خبروں کے مطابق کشماساونت نے پہلی بار مئی ۲۰۲۴ءمیں ویزا کیلئے درخواست دی، اس کے بعد جون۲۰۲۴ء میں دوبارہ درخواست دی، دونوں کو بغیر کسی وضاحت کے مسترد کر دیا گیا۔ ۲۰۲۵ء کے اوائل میں انہوں نے ایمرجنسی ویزا کی درخواست جمع کرائی جس میں طبی دستاویزات بھی فراہم کی گئیں جو ان کی والدہ کی بگڑتی ہوئی صحت کی تصدیق کرتی ہیں۔ ایمرجنسی ویزاکے باوجود ان کی درخواست پر توجہ نہیں دی گئی۔
A Consular officer said I`m being denied a visa coz I`m on Modi govt`s "reject list."
— Kshama Sawant (@cmkshama) February 7, 2025
It`s clear why.
My socialist City Council office passed a resolution condemning Modi`s anti-Muslim anti-poor CAA-NRC citizenship law. We also won a historic ban on caste discrimination.…
کشما ساونت نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ سیاسی انتقامی کارروائی کے علاوہ کوئی اور وجہ مجھے سمجھ میں نہیں آتی۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ جب ان کا اپنا ویزا متعدد بار مسترد کیا گیا تھا، ان کے شوہر کیلون پرائسٹ کو ہندوستان جانے کی اجازت دی گئی تھی جس کے بعد ان کے شکوک و شبہات میں اضافہ ہوا تھا۔ واضح رہے کہ سیئٹل سٹی کونسل میں اس وقت کی واحد ہندوستانی نژاد امریکی رکن ساونت کو سماجی انصاف کیلئے ان کے کمٹ منٹ کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔ وہ غریب محنت کش طبقے اور اقلیتوں سمیت حاشیائی طبقے کیلئےمسلسل آواز اٹھاتی رہی ہیں جس کی وجہ سے انہیں اکثر دائیں بازو کے گروہوں اور کارپوریشنوں کے غصے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
India`s PM Modi & the BJP government are denying me a visa to see my ill mother.
— Kshama Sawant (@cmkshama) February 1, 2025
I’m not alone. Modi has retaliated against other activists & journalists, denying or revoking entry into India.
Sign the petition. Urge Modi to stop this retaliation. https://t.co/pnLOLW5IHb
My…