• Fri, 20 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ہندوستان میں اے آئی کا انقلاب دستک دینے والا ہے: اروندھتی بھٹاچاریہ

Updated: June 26, 2024, 10:51 AM IST | Agency | Mumbai

 سیلز فورس کمپنی نےمنگل کو آئی ڈی سی کے ساتھ کئے جانے والے جائزے سے حاصل ہونے والے نتائج کا اعلان کیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سیلز فورس اکانومی پھیل رہی ہے اور اے آئی اپنی ترقی کو تیز کر رہا ہے۔

Arundhati Bhattacharya. Photo: INN
اروندھتی بھٹاچاریہ۔ تصویر : آئی این این

 سیلز فورس کمپنی نےمنگل کو آئی ڈی سی کے ساتھ کئے جانے والے جائزے سے حاصل ہونے والے نتائج کا اعلان کیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سیلز فورس اکانومی پھیل رہی ہے اور اے آئی اپنی ترقی کو تیز کر رہا ہے۔ جائزہ میں کہا گیا ہے کہ سیلز فورس اور ہندوستان میں اس کے صارفین اور شراکت داروں کے ماحولیاتی نظام سے۲۰۲۲ء سے۲۰۲۸ء تک ۱ء۸؍ ملین نئی ملازمتوں اور۸۸ء۶؍ بلین ڈالر کی کاروباری آمدنی کے خالص فوائد کی توقع ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: پانی کی کمی ہندوستان کی ساکھ کیلئے نقصان دہ ہے: موڈیز

آئی ڈی سی سیلز فورس اکنامک امپیکٹ اسٹڈی معاشی ترقی کو آگے بڑھانے میں اے آئی سے چلنے والے کلاؤڈ سلوشنز کی تبدیلی کی طاقت کو اجاگر کرتی ہے۔ ہندوستان میں، آج مصنوعی ذہانت (اے آئی ) استعمال کرنے والی۷۹؍فیصد کمپنیاں اے آئی سے چلنے والے سی آر ایم سلوشنز استعمال کرتی ہیں اور۸۰؍ فیصد انٹرپرائزاے آئی سافٹ ویئر پلیٹ فارم استعمال کرتی ہیں۔ 
 اروندھتی بھٹاچاریہ، سی ای او اور چیئرپرسن، سیلز فورس انڈیا نے کہاکہ ’’جیسے جیسے کاروبار اے آئی کی دنیا میں تبدیل ہوتے ہیں، اس کا روزگار اور آمدنی پر اقتصادی اثر پڑتا ہےسیلزفورس اور آئی ڈی سی کا جائزہ ہندوستان کے اثرات کی وضاحت کرتا ہے۔ ملک نے زبردست ترقی کا مظاہرہ کیا اور ہم یہاں پیدا ہونے والے اے آئی انقلاب سے پرجوش ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK