• Thu, 09 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ہندوستان کے سابق وزیر خارجہ کے نٹور سنگھ کا ۹۳؍ سال کی عمر میں انتقال

Updated: August 11, 2024, 2:44 PM IST | Inquilab News Network | New Delhi

ملک کے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی کابینہ میں شال رہنے والے کے نٹور سنگھ نے اپنے کریئر کا آغاز ایک سفیر کے طور پر کیا تھا۔ وہ دو ہفتے سے اسپتال میں تھے اور کل رات انتقال کرگئے۔

K Natwar Singh. Photo: INN
کے نٹور سنگھ۔ تصویر : آئی این این

ہندوستان کے سابق وزیر خارجہ کے نٹور سنگھ دو ہفتے تک اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد سنیچر کو ۹۳؍ سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ کے نٹور سنگھ نے اس وقت کے وزیر اعظم منموہن سنگھ کی کابینہ میں شامل تھے۔ تاہم، ۶؍ دسمبر ۲۰۰۵ء کو کھانے کے تیل میں تنازع کے سبب مستعفی ہوگئے تھے۔ انہوں نے ہمیشہ یہی کہا کہ انہوں نے کوئی بدعنوانی نہیں کی ہے۔ واضح رہے کہ وہ راجیو گاندھی حکومت میں ۱۹۸۶ء تک اسٹیل، مائنز اور کوئلہ اور زراعت کے مرکزی وزیر مملکت اور ۱۹۸۶ء سے ۱۹۸۹ء تک وزارت خارجہ میں بھی وزیر رہے تھے۔ سیاست میں آنے سے پہلے وہ ایک سفارت کار تھے۔ انہوں نے پہلی بار ۱۹۸۴ء میں بھرت پور، راجسھتان سے الیکشن جیتا تھا۔

یہ بھی پڑھئے:دھوکہ دینے والے’ آستین کے سانپوں‘ سے کانگریس کارکن ہوشیار رہیں: دگ وجے سنگھ

۱۹۵۳ء میں ۲۲؍ سال کی عمر میں انڈین فارن سروس میں شامل ہونے کے بعد، سنگھ نے برطانیہ (۱۹۷۳ء سے ۱۹۷۷ء) میں ہندوستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر کے طور پر خدمات انجام دیں اور پھر ۱۹۷۷ء میں زامبیا میں ہندوستان کے ہائی کمشنر بنے۔ انہوں نے ۱۹۸۰ء سے ۱۹۸۲ء تک پاکستان میں ہندوستان کے سفیر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ کے نٹور سنگھ نے دہلی کے سینٹ اسٹیفن کالج، کیمبرج، یو کے اور چین کی پیکنگ یونیورسٹی میں تاریخ کی تعلیم حاصل کی۔ انہیں پدم وبھوشن سے بھی نوازا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK