• Thu, 19 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ہندوستان کا تجارتی خسارہ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

Updated: December 17, 2024, 11:58 AM IST | Agency | New Delhi

نومبر میں ملک کا تجارتی خسارہ یعنی در آمدات اور بر آمدات کے درمیان فرق ۸۴ء۳۷؍ بلین ڈالر ریکارڈ کیا گیا، درآمدی اشیاء میں سونے کا اہم کردار۔

According to official data, Indian imports in November reached 69.95 billion dollars with an increase of 27 percent.
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق نومبر میں ہندوستانی در آمدات ۲۷؍فیصد اضافے کے ساتھ ۹۵ء۶۹؍بلین ڈالر تک پہنچ گئیں۔ تصویر: آئی این این

ہندوستان کو اقتصادی محاذ پر بڑا جھٹکا لگا ہے۔ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق نومبر میں ملک کا تجارتی خسارہ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ اس کی وجہ برآمدات میں کمی اور سونے کی درآمدات میں ریکارڈ اضافہ بتایاجارہا ہے۔ نومبر میں تجارتی سامان کی برآمدات سال بہ سال ۴ء۸۵؍فیصد کم ہو کر۳۲ء۱۱؍ بلین ڈالر رہ گئیں۔ گزشتہ سال کی اسی مدت میں بر آمدات ۳۳ء۷۵؍ بلین ڈالر کی تھیں۔ 
سونے کی درآمدریکارڈ بلندی پر 
 پیر کو جاری کردہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق نومبر میں در آمدات ۲۷؍فیصد اضافے کے ساتھ ۶۹ء۹۵؍بلین ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ ایک سال قبل اسی ماہ میں یہ ۵۵ء۰۶؍بلین ڈالر تھی۔ گزشتہ ماہ درآمدی اشیا میں سونے کا اہم کردار رہا۔ اس عرصے کے دوران سونے کی درآمد ۱۴ء۸؍ بلین ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ 

یہ بھی پڑھئے:راجیہ سبھا میں آئین پر بحث، کھرگے کا مودی پر شدید حملہ

ملک کا تجارتی خسا رہ ۸ء۳۷؍ بلین ڈالر 
 نومبر میں ملک کا تجارتی خسارہ یعنی در آمدات اور بر آمدات کے درمیان فرق ۸۴ء۳۷؍ بلین ڈالر(۲۱ء۳؍لاکھ کروڑ روپے) کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ امسال اکتوبر میں بر آمدات ۲۵ء۱۷ ؍ فیصد اضافے کے ساتھ۲ء۳۹؍ بلین ڈالر تک پہنچ گئی تھیں۔ رواں مالی سال اپریل تا نومبر کے دوران برآ مدات ۲ء۱۷؍فیصد اضافے کے سا تھ ۳۱ء۲۸۴؍ ارب ڈالر جبکہ درآمدات۳۵ء۸؍ فیصد اضافےکے ساتھ ۴۸۶ء۷۳؍ ارب ڈالر رہی۔ نومبر میں ہندوستان کے تجارتی سامان کی برآمدات ۸۵ء۴؍ فیصد کم ہو کر۱۱ء۳۲؍ بلین ڈالر (۷۳ء۲؍ لاکھ کروڑ روپے) ہوگئیں جبکہ درآمدات ؤ۰۴ء۲۷؍ فیصد بڑھ کر۹۵ء۶۹؍بلین (۹۵ء۵؍ لاکھ کروڑ روپے) ہوگئیں۔ اکتوبر میں برآمدات ۲ء۳۹؍ بلین ڈالر(۳۳ء۳؍ لاکھ کروڑ روپے ) اور در آمدات۶۶ء۳۴؍ بلین ڈالر (۶۳ء۵؍ لاکھ کروڑ روپے) تھیں۔ 
 اپریل سے نومبر کے دوران ہندوستان کی برآمدات میں گزشتہ سال اپریل سے نومبر کے مقابلے میں ۲ء۱۷؍ فیصد اضافہ ہوا جبکہ د ر آمدات میں ۸ء۳۵؍ فیصد اضافہ ہواجس سے تجارتی خسارہ بڑھا ہے۔ 
تجارتی خسارہ کیا ہے؟
 جب ایک خاص مدت کے دوران ملک کی درآمدات کی قدر یعنی بیرون ملک سےمنگائی جانے والی اشیاء کی مالیت برآمدات کی قدر ومالیت سے زیادہ ہو جائےتو ہندوستان کا زیادہ پیسہ بیرون ملک چلا جاتا ہے، اس صورتحال کو تجارتی خسارہ کہا جاتا ہے۔ اسے تجارت کا منفی توازن بھی کہا جاتا ہے۔ جب کوئی ملک فروخت سے زیادہ خریدتا ہے تو اسے تجارتی خسارہ کہا جاتا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK