Inquilab Logo Happiest Places to Work

انڈیگو کی مسافروں سےفلائٹ اسٹیٹس چیک کرنے کی اپیل، ایئر انڈیا نے ہیلپ لائن نمبر جاری کیا

Updated: April 25, 2025, 7:31 PM IST | New Delhi

پاکستان کا ہندوستان کیلئے خلائی حدود بند کرنے کے بعد ایئر انڈیا اور انڈیگو کی پروازیں متاثر ہوئیں جس کے بعد انڈیگو نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی فلائٹس کااسٹیٹس چیک کریں اورایئر انڈیا نے ہیلپ لائن نمبر جاری کیا۔

IndiGo has appealed to passengers to check the status of their flights. Photo: INN
انڈیگو نے مسافروں سے فلائٹ کا اسٹیٹس چیک کرنے کی اپیل کی ہے۔ تصویر: آئی این این

پاکستان کے ہندوستانی پروازوں کیلئے خلائی حدود بند کرنے کے بعد ایئر انڈیا نے طیاروں کیلئے ہیلپ لائن نمبر جاری کرنے کااعلان کیا۔ اس کے بعد آج انڈیگو نے اعلان کیا ہے کہ ’’اس کی بین الاقوامی خدمات میں خلل پیداہوا ہے۔‘‘ انڈیگونے یہ قبول کیا کہ ’’اس کی چند بیرون ملکی پروازیں متاثرہوئی ہیں۔‘‘ انڈیگو نے مسافروں پر زور دیا کہ وہ ’’اپ ڈیٹس‘‘ چیک کر لیں۔ انڈیگو ایئرلائنس کے ایکس پوسٹ کے مطابق ’’ہم پاکستان کے خلائی حدود بند کرنے کے بعد حالات کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں۔ ہماری چند بین الاقوامی پروازیں اب بھی متاثر ہورہی ہیں۔ براہ کرم اپنی پرواز کا اسٹیٹس اور ری بکنگ آپشنز چیک کریں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: پہلگام حملے کے خلاف ریاست کے مختلف مقامات پر احتجاج اور ’بند‘ کا اہتمام

پروازوں میں تاخیر اورکئی پروازیں منسوخ ہونے کے دوران ایئرلائنس نے مسافروں کی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک تفصیلی بیان جاری کیا ہے جس میں یہ کہا گیا ہے کہ ’’پاکستان کے خلائی حدود بند کرنے کی وجہ سے ہماری چند بین الاقوامی پروازیں اب بھی متاثر ہیں۔ ہماری ٹیم حالات کا جائزہ لے رہی ہے اور متاثر صارفین کی ہر ممکن ذرائع سے مدد کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ حالات ہمارے قابو سے باہر ہیں اس لئے یہ فوری اعلان کیا گیا ہے۔ اس کی وجہ سے آپ کے سفر میں خلل پیدا ہوا جس کیلئے ہمیں انتہائی افسوس ہے۔ اگر آپ کی پرواز متاثر ہوئی ہے تو ہماری آپ سے اپیل ہے کہ ہماری ویب سائٹ پر جا کر درست ری بکنگ آپشنز دیکھیں اور اپنی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے آپ ری فنڈ بھی مانگ سکتے ہیں۔ ہم آپ کو مطلع رکھنے کی کوشش کررہے ہیں اور ان حالات میں ہم  آپ کا تعاون کریں گے۔ آپ کے صبر اور سمجھداری کاشکریہ۔‘‘

پاکستان کا اعلان
یاد رہے کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد پاکستان کا یہ اعلان دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تنازع کے درمیان سامنے آیا ہے۔ پاکستان نے ہندوستان کیلئے خلائی حدود بند کرنے کی کوئی اطلاع نہیں دی تھی جس کی وجہ سے پروازوں کے نظام الاوقات میں خلل پیدا ہوگیا اور ایئرلائنس کو دیگر انتظامات کرنے پڑے۔ انڈیگو نے یہ اطلاع نہیں دی ہے کہ کون سے راستے سب سے زیادہ متاثرہوئے ہیں لیکن اس فوری تبدیلی کی وجہ سے پروازوں کی میعاداور ربط سازی (Connectivity) کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، خاص طور پر وہ پروازیں جو مشرقی وسطیٰ یا یورپ جانے کیلئے پاکستان سے گزرتی ہیں۔ ایئر انڈیا نے جمعرات کو اپنا الگ بیان جاری کیا تھا جس میں ایئر لائنس نے کہا کہ ’’ اس کی پروازوں میں بھی خلل پیدا ہوسکتا ہے۔‘‘ 

پروازوں کے متاثرہونے کا خدشہ ہے: ایئر انڈیا کا بیان
ایکس پر ایئر انڈیا کے ذریعے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’پاکستان کے اپنے خلائی حدود میں تمام ہندوستانی پروازوں کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کے بعد شمالی امریکہ، برطانیہ اور یورپ سے آنے جانے والی پروازوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ مشرقی وسطیٰ جانے والی پروازیں مختلف روٹ کااستعمال کریں گی۔ اگر آپ کی پرواز خلل سے متاثرہوئی ہے تو ’’۰۱۱۶۹۳۲۹۳۳‘‘ یا ’’۰۱۱۶۹۳۲۹۹۹۹‘‘ پر فون کریں یا ہماری ویب سائٹ ’’http://airindia.com‘‘ کا دورہ کریں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK