• Mon, 25 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

تکنیکی دشواریوں کے سبب انڈیگو کی ممبئی- دوحہ پرواز ساڑھے ۱۷؍ گھنٹے متاثر

Updated: September 16, 2024, 1:01 PM IST | Mumbai

ممبئی سے دوحہ انڈیگو کی پرواز، جو اصل میں ممبئی سے صبح ۳؍ بجکر ۵۵؍ منٹ پر قطر کے دارالحکومت کیلئے اڑان بھرنے والی تھی، رات۹؍ بجکر ۲۷؍ منٹ پر ممبئی ایئرپورٹ سے روانہ ہوئی۔ اس کے بعد پرواز رات۱۰؍ بجکر ۳۱؍منٹ پر دوحہ پہنچی۔ مسافروں کو ۵؍ گھنٹے سے زیادہ طیارے میں انتظار کرنا پڑا۔

Indigo Airline. Photo: INN.
انڈیگو ایئر لائن۔ تصویر: آئی این این۔

تکنیکی خرابی کی وجہ سے، اتوار کو ممبئی سے دوحہ جانے والی انڈیگو کی پرواز۱۷؍ گھنٹے۳۱؍ منٹ تاخیر کا شکار ہوئی جس سے مسافروں کو۵؍ گھنٹے سے زیادہ طیارے کے اندر انتظار کرنا پڑا۔ یہ پرواز، جو اصل میں ممبئی سے صبح ۳؍ بجکر ۵۵؍ منٹ پر قطر کے دارالحکومت کیلئے اڑان بھرنے والی تھی، رات۹؍ بجکر ۲۷؍ منٹ پر ممبئی ایئرپورٹ سے روانہ ہوئی۔ اس کے بعد پرواز رات۱۰؍ بجکر ۳۱؍منٹ پر دوحہ پہنچی جبکہ اصل وقت صبح ۵؍ بجے تھا۔ 
مسافروں کو دشواریوں کا سامنا
ہوائی جہاز کی تاخیر کی وجہ سے مسافر غصے میں آگئے۔ بعد ازاں عملے نے سب کو فلائٹ سے اتارا اور امیگریشن ویٹنگ ایریا میں لے گئے۔ اس دوران ایک مسافر نے دعویٰ کیا کہ اسے پانی اور کھانا تک نہیں دیا گیا۔ بہت سے لوگ اپنے بچوں کے ساتھ انتظار کرنے پر مجبور ہیں۔ پروازوں میں تاخیر کے باعث کئی لوگوں کو دفتر پہنچنے میں تاخیر ہوئی ہے۔ ذرئع کے مطابق عملے کے ارکان کی عدم دستیابی کی وجہ سے پرواز میں تاخیر ہو رہی ہے۔ مسافر بورڈنگ کیلئے کئی گھنٹوں سے انتظار کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: نتیش رانے کیخلاف سپریم کورٹ میں عرضداشت داخل

پرواز تکنیکی دشواریوں کے سبب تاخیر کا شکار ہوئی: ایئر لائن
ایئر لائن نے دعویٰ کیا کہ ممبئی سے دوحہ کیلئے پرواز کرتے ہوئے، انڈیگو کی پرواز ۶؍ ای ۱۳۰۳؍صبح تکنیکی مسئلے کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوئی۔ ایئر لائن نے ایک بیان میں کہا کہ طیارے نے کئی بار اپنی منزل کیلئے روانہ ہونے کی کوشش کی لیکن مختلف طریقہ کار میں تاخیر کی وجہ سے بالآخر اسے منسوخ کرنا پڑا۔ انڈیگو نے مسافروں کو ہونے والی پریشانیوں پر اظہار افسوس کیا ہے اور دعویٰ کیا کہ اس کے ہوائی اڈے کے عملے نے متاثرہ مہمانوں کی فوری مدد کی، ریفریشمنٹ فراہم کی اور مطلوبہ انتظامات کئے۔ ایئر لائن کے بیان کے مطابق مسافروں کو کمرے دیئے گئے اور ان کی ریزرویشن ان کی حتمی منزل کی بنیاد پر ایڈجسٹ کی گئی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK