مشرقی انڈونیشیا میں ایک آتش فشاں پھٹنے کے نتیجے میں ۱۰؍ افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ۱۰؍ ہزار سے زائدمتاثر ہوئے ہیں۔ آتش فشاں پھٹنے کے بعد حکام نے قریبی گاؤں کاانخلاء کیا ہے۔ ملک کی والکینولوجی ایجنسی نے لاوے کے سیلاب کے متعلق خبردار کیا ہے۔
EPAPER
Updated: November 04, 2024, 4:22 PM IST | Jakarta
مشرقی انڈونیشیا میں ایک آتش فشاں پھٹنے کے نتیجے میں ۱۰؍ افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ۱۰؍ ہزار سے زائدمتاثر ہوئے ہیں۔ آتش فشاں پھٹنے کے بعد حکام نے قریبی گاؤں کاانخلاء کیا ہے۔ ملک کی والکینولوجی ایجنسی نے لاوے کے سیلاب کے متعلق خبردار کیا ہے۔
مشرقی انڈونیشیا میں راتوں رات ایک آتش فشاں کے پھٹنے کے سبب تقریباً ۱۰؍ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ آتش فشاں پھٹنے کے بعد آگ کے گولے اور راکھ قریبی گاؤںمیں پھیل گئے تھے۔ حکام نے بڑے پیمانے پر الرٹ جاری کیا تھا۔ اس ضمن میں فلورس آئی لینڈ ، انڈونیشیا میں واقع ایک ہزار ۷۰۳؍ میٹر لیوٹ بی لاکی لاکی آتش فشاں نصف شب سے قبل ہی پھٹ گیا تھا جس کے سبب انتظامیہ کو متعدد گاؤں کا انخلاء کرنا پڑا تھا۔ رہائشی افراد نے بتایا کہ کس طرح آتش فشاں پھٹنے کے بعد آگ کی چٹانیں ان کے گھروں پر بسنا شروع ہوئی تھیں۔
Looks like a large eruption just occurred at Lewotobi laki-laki volcano in East Nusa Tenggara, Indonesia🇮🇩
— Øystein L.A. (@oysteinvolcano) November 3, 2024
Not much official information as of right now, but @id_magma and @PVMBG_ will hopefully give us more information soon. pic.twitter.com/ZrO8KuILwL
اس ضمن میں ۳۲؍ سالہ حجام ہیر مانس میٹ نے بتایا کہ ’’میں سو رہا تھا کہ میرا پلنگ اس طرح ہلاجیسے اس پر کسی نے زور ڈالا ہو۔ بعد میں مجھے محسوس ہوا کہ آتش فشاں پھٹا ہےاور میں بھاگنے لگا۔میں نے دیکھا کہ راکھ میرے گھر کی جانب بڑھ رہی ہے اور فوری طور پر میں بھاگا۔ میرا سیلون بھی نذر آتش ہو گیا ہے اور اس کے اندر جتنی بھی چیزیں تھیں سب برباد ہوگئی ہیں۔‘‘
🚨 Breaking: Indonesia’s Mount #gununglewotobi Laki-Laki erupted on Nov 3
— GlobeUpdate (@Globupdate) November 4, 2024
tragically claiming 9 lives
5,000+ residents have been relocated to shelters after hot ash & pyroclastic bombs set several buildings, incl. convent ablaze#prayforlewotobi #floreshttps://t.co/Lt3i3mgdCN pic.twitter.com/KZJF7l32Cs
🌋🇮🇩 Terrible situation in the southeast of Flores Island, Indonesia. The Lewotobi (Lakilaki) volcano erupted and launched powerful bombs of pyroclastic and volcanic ash towards nearby villages. Several houses caught fire and an intense rain of ash and gravel has forced residents… pic.twitter.com/HIUO8pi02T
— Weather monitor (@Weathermonitors) November 3, 2024
ملک کی والکینولوجی ایجنسی نے بتایا کہ ’’نصف رات سے قبل آتش فشاں پھٹا تھا ۔بڑے پیمانے پر الرٹ جاری کیا گیا تھا اور مقامی افراد اور سیاحوںکو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ آتش فشاں سے۷؍ کلومیٹر کی دوری تک کوئی سرگرمی انجام نہ دیں۔ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ’’پہاڑ لیوٹوبی لاکی لاکی میں آتش فشاں پھٹنے کی سرگرمی میں اضافہ ہوا ہے۔‘‘ والکینولوجی ایجنسی کی جانب سے جاری کی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آتش فشاں کی چٹانوں سے متاثر ہونے کے بعد گھر کی چھتیں تباہ ہوچکی ہیں اور مقامی افراد نے دیگر عمارتوں میں پناہ لی ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: مہاوکاس اگھاڑی اور مہایوتی دونوں ہی کیلئے ’بغاوت‘دردِ سربن سکتی ہے!
لاوے کا سیلاب
والکینولوجی ایجنسی نے بارش کی وجہ سے لاوے کے سیلاب کے امکان کے تعلق سے خبردار کیا ہے اور مقامی افراد سے کہا ہے کہ وہ آتش فشاں کی راکھ سے محفوظ رہنے کیلئے ماسک پہنے رہیں۔ گزشتہ ہفتے یہ آتش فشاں متعدد مرتبہ پھٹا تھا۔ تاہم، جمعرات کو سب سے بڑا دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں ۲؍ ہزار میٹر راکھ آسمان پر پھیل گئی تھی۔ جنوری میں اس پہاڑ پر جوالہ مکھی پھٹنے کے بڑے حادثات پیش آئے تھے جس کے بعد حکام نے تقریباً ۲؍ ہزار رہائشی افراد کا انخلاء کیا تھا۔خیال رہےکہ انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے کے متعدد حادثات پیش آتے ہیں۔