• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

عراق: ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں ۳؍ فوجی ہلاک، ۲؍ شدید زخمی

Updated: November 17, 2024, 9:01 PM IST | Baghdad

عراق کے شمالی علاقے میں ایک فوجی گاڑی کو گھات لگا کر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔ عراقی فوج کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ بم دھماکے میں ۳؍ فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ دو شدید زخمی ہیں۔

The explosion took place when the Iraqi army vehicle was passing by. Photo: INN.
دھماکہ عین اُس وقت ہوا جب وہاں سے عراقی فوج کی گاڑی گزر رہی تھی۔ تصویر: آئی این این۔

عراق کے شمالی علاقے میں ایک فوجی گاڑی کو گھات لگا کر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق دھماکہ عین اُس وقت ہوا جب وہاں سے عراقی فوج کی گاڑی گزر رہی تھی۔ دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ گاڑی کے پرخچے اُڑ گئے۔ ۵؍ فوجیوں کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ عراقی فوج کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ بم دھماکے میں ۳؍ فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ دو شدید زخمی ہیں۔ تاحال کسی شدت پسند گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم، عراق میں ایک عرصے تک داعش اتحادی افواج پر حملے کرتی آئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: روس یوکرین تنازع: ڈونالڈ ٹرمپ کے صدر بننے سے جنگ جلد ختم ہو جائے گی: زیلنسکی

عراقی حکومت نے۲۰۱۷ء میں داعش کو شکست دینے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ جنگجوؤں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا ہے۔ تاہم، اس دعوے کے باوجود اب بھی داعش کے جنگجو اپنے ٹھکانوں سے باہر نکل کر فوجی کیمپ اور اہلکاروں کو نشانہ بناتے رہتے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK