• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

روس یوکرین تنازع: ڈونالڈ ٹرمپ کے صدر بننے سے جنگ جلد ختم ہو جائے گی: زیلنسکی

Updated: November 17, 2024, 6:58 PM IST | Kyiv

یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے روس سے جنگ ختم ہونے کی امید ظاہر کی۔ انہوں نے ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکی صدارت سنبھالنے پر روس یوکرین جنگ جلد ختم ہو جائے گی اور نئی امریکی انتظامیہ یقینی بنائے گی کہ جنگ ختم ہو جائے۔

Donald Trump and Zelensky. Photo: INN.
ڈونالڈ ٹرمپ اورزیلنسکی۔ تصویر: آئی این این۔

یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے روس سے جنگ ختم ہونے کی امید ظاہر کی۔ ’دی ہندو ‘کی رپورٹ کے مطابق یوکرینی صدر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امید ہے ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکی صدارت سنبھالنے پر روس یوکرین جنگ جلد ختم ہو جائے گی اور نئی امریکی انتظامیہ یقینی بنائے گی کہ جنگ ختم ہو جائے۔ زیلنسکی نے کہا کہ انہوں نے ٹرمپ کے ساتھ امریکی صدارتی انتخابات میں ان کی جیت کے بعد ٹیلی فونک گفتگو میں روس کے خلاف جنگ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا تھا۔ انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا ٹرمپ نے روس کے ساتھ ممکنہ مذاکرات کے حوالے سے کوئی مطالبات کئے لیکن یہ ضرور کہا کہ انہیں ٹرمپ کی طرف سے کوئی ایسی بات نہیں سننے کو ملی جو یوکرین کے مؤقف کے خلاف ہو۔ 

یہ بھی پڑھئے: اقوام متحدہ کے ۱۷۰؍رکن ممالک کی فلسطینی عوام کو حمایت

واضح رہے کہ روس اور یوکرین کی جنگ دو سال سے زائد عرصے سے جاری ہے جہاں یوکرین کو امریکہ کی حمایت حاصل ہے، اس جنگ میں یوکرین کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے اور بہت سی انسانی جانیں بھی ضائع ہوئی ہیں۔ ایک جرمن تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ یوکرین کو اسلحہ فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔ روس کے خلاف فروری ۲۰۲۲ءسے جنگ کے آغاز سے جون۲۰۲۴ء کے اختتام تک امریکہ نے یوکرین کو۵۵ء۵؍ ارب ڈالر مالیت کے ہتھیار اور سازوسامان فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔ صدارتی انتخابات میں کامیابی پر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنی تقریر میں نئی جنگیں شروع کرنے کے بجائے جاری جنگیں ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ٹرمپ نے امریکی صدارتی انتخابی مہم کے دوران بھی وعدہ تو کیا تھا کہ وہ اس جنگ کو ایک دن میں ختم کر دیں گے، لیکن انہوں نے ابھی تک یہ واضح نہیں کیا کہ وہ ایسا کس طرح کریں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK