• Tue, 25 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

عراق کی آبادی ۴۶؍ ملین سے تجاوز کرگئی، شرح خواندگی ۱۶؍ فیصد سے بھی کم

Updated: February 24, 2025, 10:06 PM IST | Baghdad

وزارت منصوبہ بندی نے اطلاع دی ہے کہ عراق کی آبادی نومبر ۲۰۲۴ء میں اعلان کردہ ۴ء۴۵؍ ملین کے ابتدائی اعداد و شمار سے بڑھ کر ۱۱۸ء۴۶؍ ملین ہو گئی ہے۔

Photo: X
تصویر: ایکس

عراق نے آج اعلان کیا کہ ملک کی آبادی ۴۶؍ ملین سے تجاوز کر گئی ہے، جو مردم شماری کے بعد سامنے آنے والے ابتدائی اعداد و شمار میں معمولی اضافہ ہے، جو تقریباً چار دہائیوں کے بعد گزشتہ سال نومبر میں کرائی گئی تھی۔ عراق کی سرکاری خبر رساں ایجنسی آئی این اے نے وزارت منصوبہ بندی کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاع دی کہ عراق کی آبادی نومبر ۲۰۲۴ء میں اعلان کردہ ۴ء۴۵؍ ملین کے ابتدائی اعداد و شمار سے بڑھ کر ۱۱۸ء۴۶؍ ملین ہو گئی ہے۔ وزارت کے مطابق عراق کی ۱۷ء۷۰؍ فیصد آبادی شہروں میں رہتی ہے جبکہ ۸۳ء۲۹؍ فیصد دیہی علاقوں میں رہتی ہے۔ شمالی عراق کی کرد علاقائی حکومت (کے آر جی) میں ۵۷ء۸۴؍ فیصد آبادی شہری علاقوں میں رہتی ہے، اور ۴۳ء۱۵؍ فیصد دیہی علاقوں میں رہتی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: امریکہ: ایشیائی مخالف آن لائن نفرت میں `تشویشناک اضافہ`، ٹرمپ کا امیگریشن پر سخت موقف اہم وجہ: رپورٹ

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ عراق میں ناخواندگی کی شرح ۳۱ء۱۵؍ فیصد ہے جبکہ کے آر جی میں یہ ۲۳ء۱۶؍ فیصد ہے۔ اس نے مزید کہا کہ شادی کی اوسط عمر ۲۴ء۲۲؍ سال ہے جس میں مردوں کی ۰۶ء۲۴؍ سال اور خواتین کی ۷ء۲۰؍ سال ہے۔ نومبر کی مردم شماری میں شمالی عراق کے کرد علاقے سمیت پورے ملک کا احاطہ کیا گیا جو ۳۷؍ سال میں پہلی بار ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK