• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کیا بے گھر افراد کے باہر سونے پر پابندی ظلم ہے؟ امریکی سپریم کورٹ میں معاملہ

Updated: April 22, 2024, 8:40 PM IST | Washington

بے گھر لوگوں کے تعلق سے سب سے اہم مقدمہ امریکی سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ عدالت کو یہ طے کرنا ہے کہ آیا بے گھر لوگوں کے باہر سونے پر حکام کے ذریعے پابندی لگانا یا ان پر جرمانہ عائد کرنایا گرفتار کرنا غیر آئینی ہے۔ حالیہ وقتوں میں امریکہ میں بے گھر لوگوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ درج کیا گیا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

آج امریکہ میں سپریم کورٹ اس بات پر غور کرے گا کہ کیا پناہ گاہ کی قلت ہونے پر بے گھر لوگوں کے باہر سونے پر پابندی لگانا ظالمانہ اور غیر معمولی سزا کے مترادف ہے؟ خیال رہے کہ بے گھر ہونےسے متعلق اس معاملے کو کئی دہائیوں میں سپریم کورٹ کے سامنے آنے والا سب سے اہم مقدمہ سمجھا جارہا ہے۔ کیلیفورنیا اور دیگر مغربی ریاستوں میں عدالتوں نے فیصلہ سنایا ہے کہ اگر پناہ گاہ کی قلت ہے تو بے گھر کیمپوں میں سوئے ہوئے لوگوں کو جرمانہ کرنا اور گرفتار کرنا غیر آئینی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: غزہ جنگ: اسرائیلی انٹیلی جنس کے فوجی سربراہ ایرون حلیوا عہدے سے مستعفی

ڈیموکریٹک اور ریپبلکن عہدیداروں کا ایک کراس سیکشن یہ دعویٰ کرتا ہے کہ ان کیلئے کیمپوں کا انتظام کرنا مشکل ہو جاتا ہے جن میں زندگی کیلئے خطرناک اور غیر صحت بخش حالات ہو سکتے ہیں لیکن سیکڑوں وکالتی گروپوں کا استدلال ہے کہ حکام کو ایسے لوگوں کو سزا دینے کی اجازت دینا جنہیں سونے کیلئے جگہ کی ضرورت ہے، بے گھر ہونے کو جرم قرار دے گا اور بالآخر بحران کو مزید گہرا کر دے گا۔ محکمہ انصاف نے بھی اس کی وکالت کی ہے۔ اس کا استدلال ہے کہ لوگوں کو صرف باہر سونے پر سزا نہیں دی جانی چاہئے لیکن صرف اس صورت میں جب ان کے پاس واقعی کوئی اور جگہ نہیں ہے۔ 
یہ کیس اوریگون کے دیہی قصبے گرانٹس پاس سے آیا ہے، جس نے گھروں کی لاگت میں اضافے کے سبب شہر کے عوامی پارکوں میں سونےپر لوگوں کو ۲۹۵؍ ڈالرجرمانہ کرنا شروع کیا۔ اس اقدام کو بڑے پیمانے پر سان فرانسسکو میں قائم ۹؍ویں سرکٹ کورٹ آف اپیلز نے مسترد کر دیا تھا، جس نے ۲۰۱۸ءمیں یہ بھی پایا تھا کہ اس طرح کی پابندیوں نے لوگوں کو کسی ایسی چیز کی سزا دے کر ۸؍ویں ترمیم کی خلاف ورزی کی ہے جس پر ان کا قابو نہیں ہے۔ 
وفاقی اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں بے گھر ہونے کی شرح میں ڈرامائی طور پر ۱۲؍ فیصد اضافہ سامنے آیا ہے جس سے بے گھر لوگوں کی تعداد بلند ترین سطح تک پہنچ گئی ہے۔ اس کی وجہ کرایوں میں اضافہ اور کورونا وائرس کی وبائی امداد میں کمی ہےجس نے امریکیوں کیلئے مکانات تک رسائی کو مشکل تر ین بنا دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK