• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

اسماعیل ہانیہ کی شہادت نےمزاحمت کو نیا جذبہ، عزم اور طاقت عطا کی ہے: حماس لیڈر خلیل الحیہ

Updated: August 06, 2024, 1:03 PM IST | Agency | Ramallah

تنظیم کے نائب سربراہ نےکہا کہ نئے قائدسے متعلق مشاورت کا عمل جلد مکمل ہوگا۔

Khalil al-Hiya, deputy head of Hamas. Photo: INN
حماس کے نائب سربراہ خلیل الحیہ۔ تصویر : آئی این این

غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت’حماس‘ کے نائب سربراہ خلیل الحیہ نے کہا ہے کہ اسماعیل ہانیہ کی شہادت نے فلسطینی عوام اور ان کی مزاحمت کو ایک نیا جذبہ، نیا عزم اور نئی طاقت بخشی ہے۔  الحیہ نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں شہید ہانیہ کے حوالے سے منعقدہ تعزیتی مجلس سے خطاب میں کہا کہ مجاہد رہنما اسماعیل ہانیہ کی شہادت نے قوم کو پھر سے زندہ کر دیا، بالکل اسی طرح جیسے ۷؍ اکتوبر کو طوفان الاقصیٰ نے غاصب دشمن کے جرائم اور فلسطین کی آزادی کیلئے قوم کے عزم اور جدوجہد کو زندہ کر دیا۔  انہوں نے کہا ’’ اسماعیل ہانیہ ہم سے رخصت ہو گئے لیکن تحریک حماس اپنےشعبہ جات کے ذریعے چلائی جاتی ہے لہٰذا قائد کی شہادت سے کوئی خلا پیدا نہیں ہوا۔  ہم ایک متحد ہ قیادت ہیں۔ ہم میٹنگیں کرتے ہیں اور اپنے کام کو پوری ذمہ داری اور محبت سے انجام دیتے ہیں۔ صرف چند دنوں میں نئے قائد کے ا نتخاب سے متعلق ہم مشاورت کا عمل مکمل کر لیں گے۔ ‘‘

یہ بھی پڑھئے:ایران اور حز ب اللہ ۴۸؍ گھنٹے میں اسرائیل پر حملہ کرسکتے ہیں: امریکی وزیر خارجہ کا دعویٰ

انہوں نے مزید کہا ’’ شہید اسماعیل ہانیہ جسمانی طور پر ہمارے درمیان نہیں رہے مگر انہوں نے ہمارے دلوں میں انقلاب اور عزم کی شکل لے لی ہے۔ ہانیہ ہماری قوم کے اصولوں کے وفادارو پاسدار تھے۔ وہ نبی کریم ؐ کی اُمت کے سپاہی تھے اور انہوں نے سپاہی ہونے کا حق ادا کیا۔ وہ فلسطینی عوام کے وزیراعظم تھے۔ وہ مزاحمت کے قائد تھے۔ ‘‘  
 خلیل الحیہ نے اس دوران اس حقیقت کی طرف توجہ مبذول کرائی کہ حماس اور فلسطینی مزاحمتی گر وہ اپنے بھائی کمانڈر اسماعیل کی شہادت پر سوگ منانے والوں کا استقبال کرنے کیلئے تیار ہیں۔  انہوں نےاسماعیل ہانیہ کے جلوس جنازے کیلئے بڑے پیمانے پر انتظامات پر قطر اور اس کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ تعزیت قطر، قوم اور اسماعیل ہانیہ کی شخصیت کے شایان شان تھی۔  انہوں نے مختلف گروپس کے قائدین اور فورسیز کا شکریہ ادا کیا جو ہر جگہ سے برادر اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر ہمارے ساتھ تعزیت میں شریک ہوئے۔ یہ ہمارا راستہ ہے اور آپ کابھی، آزادی کی طرف ہم سب کا ایک ہی راستہ اور ایک ہی منزل ہے۔  انہوں نے زور دے کر کہا کہ اسلامی اور عرب اقوام اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر تعزیت کیلئے متحد ہیں۔ تمام لوگ یہ محسوس کرتے ہیں کہ ہم نے اس قوم میں کوئی قیمتی چیز کھو دی ہے۔  خلیل الحیہ کا کہنا تھا ’’ بھائیو، اسماعیل ہانیہ ہماری قوم و عوام کے اصولوں اورنصب العین کے راستے پر شہید ہوئے۔ ہم آپ سے کہتے ہیں ہم اسماعیل ہانیہ کے خون سےغداری نہیں کریں گے۔  انہوں نے مزید کہا کہ ہم انشا اللہ فلسطین کی آزادی تک جدوجہداور مزاحمت کے راستے پر گامزن رہیں گے۔ ہمارا ارادہ مضبوط اور پختہ ہے۔ یہ ایک لیڈر کی شہادت سے نہیں ٹوٹے گا، ہم انشاء اللہ ہم اپنا مشن اور جدو جہد جاری رکھیں گے۔ ‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK