• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

غزہ میں حماس کے لیڈر اسماعیل ہانیہ کے گھر پر اسرائیل کی بمباری، بہن سمیت ۱۰؍ افراد جاں بحق

Updated: June 26, 2024, 11:59 AM IST | Agency | Gaza

اسرائیلی طیاروں نے شمالی غزہ میں حماس لیڈر اسماعیل ہانیہ کے گھر پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں ان کی بہن سمیت۱۰؍ افراد جاں  بحق ہوگئے۔

Ismail Haniya`s sister`s house turned into a pile of rubble in the Israeli attack. Photo: INN
اسماعیل ہانیہ کی بہن کا وہ مکان جواسرائیلی حملے میں ملبے کے ڈھیر میں بدل گیا ہے۔ تصویر : آئی این این

اسرائیلی طیاروں نے شمالی غزہ میں حماس لیڈر اسماعیل ہانیہ کے گھر پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں ان کی بہن سمیت۱۰؍ افراد جاں  بحق ہوگئے۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق حملوں میں شہید ہونے والوں میں اسمٰعیل ہانیہ کے خاندان کے دیگر افراد بھی شامل ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: شہباز شریف کی آپریشن’عزم استحکام‘ کے حوالےسے کابینہ کو اعتماد میں لینے کی کوشش

دوسری جانب صہیونی فوج نے غزہ میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر حملہ کر دیا، جس کے سبب مزید ۸؍فلسطینی شہید ہوگئے، اسرائیلی فوج نےخان یونس میں غذائی قلت سےدوچار فلسطینیوں کو نشانہ بنایا۔ ۲۴؍ گھنٹوں کے دوران ۲۸؍ فلسطینی اسرائیلی دہشت گردی کا نشانہ بنے، شہداء کی مجموعی تعداد ۳۷؍ ہزار ۶۲۶؍ سے تجاوز کر گئی، جبکہ۸۶؍ ہزار ۹۸؍ زخمی افراد زخمی ہیں۔ حکام کا کہنا تھا کہ ہزاروں فلسطینی بچے تاحال ملبے تلے پھنسے ہوئے ہیں۔ مرکز اطلاعات فلسطین کی ایک دیگر رپورٹ کے مطابق فلسطینی شہری دفاع نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نےگزشتہ۴۸؍ گھنٹوں کے اندر غزہ میں بے گھر افراد کے۴؍ مراکز اور۱۱؍ مکانات کو نشانہ بنایا۔ سول ڈیفنس نے مزید کہا کہ اس کے عملے کو گزشتہ۴۸؍ گھنٹوں کے دوران بے گھر افراد، صحت کے کلینکس، انسانی خدمات فراہم کرنے والوں کے ساتھ ساتھ شہریوں کے مراکز کو نشانہ بنانے والے حملوں میں نمایاں اضافے کی اطلاعات ملی ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK